لاڑکانہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن سندھ اسمبلی سردار سہیل انور خان سیال نے لاڑکانہ کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جلد لاڑکانہ کی عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپننگ سے نجات دلانے کے لئے 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کی قیام کی سفارش وفاقی حکومت سے کی جائے گی،


رپورٹ عاشق پٹھان
==============

لاڑکانہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن سندھ اسمبلی سردار سہیل انور خان سیال نے لاڑکانہ کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جلد لاڑکانہ کی عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپننگ سے نجات دلانے کے لئے 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کی قیام کی سفارش وفاقی حکومت سے کی جائے گی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیپکو کی جانب سے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سے اوٹھا چوک کے قریب 75 لاکھ روپے کی


لاگت سے قائد عوام فیڈر کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی اور فخر ہے کہ 2012 میں بھی 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور نے کیا اور قائد عوام فیڈر کا افتتاح بھی پیپلز پارٹی کارکن ہی کر رہا ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ جلد وفاق سے لاڑکانہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ 220 کے وی گرڈ اسٹیشن منظور کروا لیا جائے گا،


تقریب سے آپریشن ڈائریکٹر سیپکو عبد الکریم میمن، سپرنٹینڈنٹ انجینئر سیپکو سرکل لاڑکانہ عبد الغفار ماکا، پراجکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن ڈویژن لاڑکانہ عبد الغفار شیخ، ایگزیکیٹو انجینئر لاڑکانہ سٹی شاہ محمد باجکانی، انجنیئر گرڈ عبد الحق سیال، انجینئر ایم اینڈ ٹی خلیل چانڈیو، ڈی سی ایم اصغر سانگی، ایس ڈی او جناح باغ مقصود شیخ، واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین نثار شیخ و دیگر نے بھی اپنے خطابات میں کہا کہ سیپکو نے 6 ماہ میں 220 ملین روپے کی ریکوری کر کے کمپنی کو فائدہ پہنچایا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی صارفین کی مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہیں

===========================