قصور سے کئی اہم خبریں۔


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فلورز ملوں کے دورے‘آٹے کی کوالٹی اور سٹاک کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنرقصور اورنگزیب سدھو نے نیشنل فلور مل، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے حسن فلور مل اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید نے مختلف فلور ملوں کا دورہ کیا اور وہاں پر آٹے کی کوالٹی، وزن اور سٹاک کا جائزہ لیا۔
=============================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کے زیر صدارت ڈی سی آفس کے لان میں گزشتہ روز ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عزیز انور اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجراء درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور دیگر ریونیو سے متعلقہ مسائل کو سنا گیا اور سائلین کی شکایات کو سن کر فوری عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہر ماہ کے پہلے دو روز ریونیو عوامی خد مت سروسز کا انعقاد جاری ہے جس میں عوام کے ریونیو سے متعلق درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور‘اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید اور اے سی کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے بھی اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا اور عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔
==============================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور چیئر مین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی و سابق ایم این اے شیخ وسیم احمد اور ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے زیر صدارت کھاد، آٹا سمیت دیگر اشیاء کی دستیابی اور سرکاری نرخناموں پر فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی، ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض احمد خاں، صدر نمبردار ایسوسی ایشن ملک خرم نصراللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اکرم، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حمزہ نور، ڈی او انڈسٹریز محمد شفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو کھاد اور آٹے کی دستیابی، سپلائی چین، کوالٹی اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر شیخ وسیم احمد اور حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا کہ حکومت عوام الناس کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشاں ہے۔حکومت کی طرف سے سبسڈائز ڈ آٹے کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تا کہ حکومتی ریلیف کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔ کسان بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کھاد سمیت دیگر اشیاء کی مقرر ہ قیمت پر فراہمی کو ہر صورت پر یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر عام مارکیٹ کو چیک کریں اور آٹے کی مقررہ قیمت 20کلو آٹا 980جبکہ 10کلو آٹا 490روپے میں فروخت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں فلوز ملز کا دورہ کر کے آٹے کی کوالٹی کو چیک کریں۔ کھاد ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ماہ مئی کے دوران ڈکیتی معہ قتل سمیت100 سے زائدسنگین وارداتوں میں ملوث19خطرناک ڈکیت گینگ کے56 ارکان اور 451مجرمان اشتہاریوں و عدالتی مفروران سمیت970جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے40لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورمحمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے، جس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانا تھا۔پولیس کی مسلسل محنت کے نتیجہ میں پولیس نے ماہ مئی کے دوران بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ سمیت19گینگز کے56ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے40لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور مختلف قسم کا جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔دوران تفتیش ملزمان نے ضلع قصور میں 100سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 156 مجرمان اشتہاری اور 295عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، گرفتار اشتہاریوں میں 25اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں، اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران196 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے01کلاشنکوف،11رائفل،16بندوق،164پسٹل،04 کاربین اور 08 میگزین برآمد کرکے مقدمات درج کیے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 108بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے64کلوگرام چرس اور1034لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے، ماہ مئی کے دوران06قمار بازی کے اڈوں پر ریڈز کیے گئے33ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی50ہزار روپے کی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے،کائیٹ فلائنگ فلائنگ کی خلاف ورزی پر بھرپور کاروائیاں کی گئیں، 126مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمدکی گئیں۔ ڈی پی اوقصور نے کہا قصور پولیس کا ہر ایک جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے، باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے سپیشل ٹیمیں کام کررہی ہیں جنہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
================================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پھولنگر میں زیریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے بچوں سمیت دس افراد کی حالت غیر علاج کے لیے ہستپال منتقل۔گزشتہ روز پھولنگر سائبان فیکٹری کے قریب واقع ایک گھر میں اہل خانہ نے میٹھی لسی بناکر پی جس سے تمام افراد کی طبیعت خراب ھوگئی اور اُلٹیاں کرنے لگے۔جس پر اہل خانہ
نے ریسکیو 1122 کو فون پر اطلاع دی،ریسکیو کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور تمام متاثرین جن میں نادر عمر?۵سال فاطمہ نادر عمر 9 سال عائشہ عارف عمر 15 سال ناصرہ نادر آٹھ سال زینب نو سال آصف عارف 11 سال احسن نا در دس سال رشیدہ نادر تیس سال آسیہ عارف 20سال حسنین نادر پانچ سال شامل ہیں۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے
========================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے اسمٰعیل ٹاؤن میں اندھی اور بہری دادی کی تیمارداری کے لیے آنے والی جواں سالہ لڑکی کو ملزم دلاور نے عزت لوٹنے کے بعد ویڈیو فلم بنا لی،حاملہ ھونے ہر حمل بھی ضائع کروا دیا۔ورثاء کا الزام۔ اسماعیل ٹاؤن پتوکی میں محمد وارث کی جواں سالہ بیٹی فائزہ بی بی اپنی آندھی اور بہری دادی کی تیمارداری کے لیے اس کے پاس رہ رھی تھی کہ اس دوران ملزم دلاور فائزہ بی بی کی زبردستی عزت سے کھلیتا رھا،ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے لیے اس کی ویڈیو فلم اور تصاویریں بھی بنا لی،زیادتی کے نتیجے میں لڑکی حاملہ ھو گئی،ملزم نے دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو تمہیں قتل کر دوں گا،ملزم نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے لڑکی کا حمل بھی ضائع کروا دیا،جس سے اسکی حالت غیر ھو گئی،زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے تمام صورت حال سے اپنے گھر والوں کو آگاہ کیا،تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے لڑکی کے والد محمد وارث کی تحریری درخواست پر ملزم دلاور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ھے
=======================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواح الہ آباد سے نجی ہوٹل کے مالک محمداسلم کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔ملزما ن کو گرفتار کرنے کے لیے چارر خصوصی ٹیمیں تسکیل دے دی گئیں ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،ڈی،پی او قصور۔قصور کے نواح الہ آباد سے نجی کے مالک تاجر محمد اسلم کو نامعلوم مسلح افراد زبردستی گن پوائینٹ پر اغواء کرکے لے گئے تاجر کو اغواء کرنے کی فوٹیج کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کو تاجر محمد اسلم کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تاجر محمد اسلم کے لواحقین نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروادیا۔تاجر محمد اسلم کے لواحقین کا پنجاب حکومت سے اپنے پیارے کی بازیابی کا مطالبہ،ملزمان کی گرفتارکے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جیوفینسنگ کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ڈی پی او قصورمحمد صہیب اشرف
=======================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے چھانگا مانگا سے ایک نامعلوم عورت کی نعش برآمد۔کالر قربان علی کی اطلاع پر پولیس تھانہ چھانگا مانگا سے رشید اے ایس آئی نے 32چک کے قریب نہر سے تیرتی ہوئی نعش برآمد کرلی پولیس کے مطابق نعش ایک نامعلوم عورت کی ہے جو ناقابل شناخت ہے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس تھانہ چھانگا مانگا مزید تفتیش کے لیے مصروف کاروائی ہے۔
=======================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے ٹول پلازہ پتوکی کے قریب دوران سفرڈرائیورکا مسافر کو دھکا مسافر سڑک پر گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔دوران سفر مسافر عدیل اور مزد کے ڈرائیور میں معمولی لڑائی جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر مزد ڈرائیور نے مسافر عدیل دھک دے کر باہر گرا دیا جس سے مسافر عدیل موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کاروائی ہے۔
======================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے نجی ہسپتال بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل اور مزدا کے تصام میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔بھوپے وال کا رہائشی 70سالہ بابا نذیر احمد موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ نجی ہسپتا ل بائی پاس کے قریب روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار مزد سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں بابا نذیر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 24/25ارسلان زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مزدا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پویس تھانہ صدر پتوکی مزد ڈالہ کو قبضہ میں لے کر مصروف کاورائی ہے۔
=====================================