کویت میں پیرو کے سفارتخانے کے زیراہتمام جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں ڈانس فیسٹول : پیرو کے فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

کویت میں پیرو کے سفارتخانے کی جانب سے جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل  میں ڈانس فیسٹول کے دوران فنکاروں کی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا ۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پروگرام تھا جس میں پیرو سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ڈانسنگ فیسٹیول اپنی نوعیت کا ایک انتہائی یادگار فیسٹول ثابت ہوا ۔

پیرو کے سفارتخانے کی جانب سے تمام اہم معزز شخصیات کو فیسٹول دیکھنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔ پیرو کے سفارتخانے کی جانب سے اس شاندار اور یادگار پروگرام کی کوریج کے لئے پاکستان کے سینئر صحافی طارق اقبال اور ووپ میڈیا کو بھی مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اس پروگرام کی بھرپور کوریج کی۔




واضح رہے کہ تحریک اقبال پاکستان کے سینئر صحافی ہیں اور اب کویت میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے بیورو  چیف کے طور پر خدمات انجام دے  رہے ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ اور شبانہ روز محنت کی وجہ سے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی پاکستانی کمیونٹی اور بالخصوص سفارتی حلقوں میں اپنی کوریج اور آزاد صحافت کی وجہ سے مقبولیت اور پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔