کویت میں ہردلعزیز پاکستانی صحافی طارق اقبال بیورو چیف جیوے پاکستان اور ووپ میڈیا کا نیا اور منفرد اعزاز

کویت میں ہردلعزیز پاکستانی صحافی طارق اقبال اور ووپ میڈیا کا نیا اور منفرد اعزاز ،یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی پاکستانی میڈیا کے لیے کویت میں کسی تیسرے ملک کی جانب سے اس کی پیشہ بنانا کاوشوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے باقاعدہ سرکاری طور پر اور باضابطہ انداز میں تعریفی سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا ہے ۔یہ منفرد اعزاز پاکستان کے لیے کویت میں مقیم پاکستان کے ہردلعزیز صحافی طارق اقبال اور ان کے وہ میڈیا نے حاصل کیا ہے انہیں جنوبی امریکہ سے تعلق رکھنے والے مشہور ملک گیانا کے سفیر عزت مآب جناب ڈاکٹر شمیر علی نے بہترین میڈیا خدمات کے اعتراف کے طور پر سفارتخانے کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا جو تاریک اقبال اور وہ میڈیا کے لیے ایک باعث اعز ا ز بات ہے۔









طارق اقبال اور ووپ voop  میڈیا جیسے صحافی اور ادارے جہاں جس ملک میں بھی ہو وہاں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند رکھتے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ طارق اقبال اور ووپ میڈیا پاکستان کا نام کویت میں خوب روشن کر رہے ہیں ۔یاد رہے کہ طارق اقبال اب جیوے پاکستان ڈاٹ کام jeeveypakistan.com کے کویت میں بیوروچیف بھی ہیں اور وہ کویت میں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا باعث ہیں ان کی شبانہ روز محنت اور اپنی پیشہ ورانہ کمٹمنٹ کی وجہ سے اب و و پ میڈیا اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام کویت میں ہر آنے والے اہم ایونٹ کی بطور خاص کوریج میں مصروف عمل ہیں اور ان کی خصوصی رپورٹس کو پاکستانی قارئین سمیت غیر ملکی قارئین سفارتی حلقوں میں خاصا سراہا جارہا ہے اور یہ پذیرائی مزید بہتر اچھا اور شاندار کام کرنے کا حوصلہ بڑھاتی ہے ۔