آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، قومی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جہاں قومی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔
بولرز کی فہرست میں بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کروانے والی انعم امین ٹاپ فائیو میں آگئیں۔ وہ 2 درجے بہتری کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئیں۔

بولنگ کے شعبے میں ندا ڈار کی ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی، انہوں نے 4 درجے ترقی پاکر رینکنگ میں 10ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ادھر آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ندا ڈار کے نمبر میں بہتری آئی ہے، وہ نویں سے ساتویں پوزیشن پر آگئیں ہیں۔

بیٹرز کی کیٹیگری میں کپتان بسمہ معروف 24ویں پوزیشن اور عائشہ نسیم 64ویں پوزیشن پر ہیں۔