فیروز خان اور احد رضا میر فلم کے ہیرو نہیں لگتے، کنور ارسلان

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار کنور ارسلان نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں پر تبصرے کیے ہیں جو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں جبکہ فیروز خان اور احد رضا میر سے متعلق کہا ہے کہ وہ فلم کے ہیرو ہی نہیں لگتے۔

گزشتہ دونوں کنور ارسلان نے اپنی اہلیہ فاطمہ آفندی کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں شرکت کی، اس دوران کنور ارسلان نے پوچھے گئے سوالوں پر خوب دلچسپ تبصرے کر کے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اس دوران کنور ارسلان نے انکشاف کیا کہ اُن کی اہلیہ اداکارہ فاطمہ آفندی نے پانی پینے کے بھی آلارم لگا رکھے ہیں۔

کنور ارسلان کو شو کے دوران آپشنز دیے گے کہ علیزے شاہ، ماروہ حسین اور ہانیہ عامر میں سے کس اداکارہ کو گھریلو خاتون (ہاؤس وائف) بن جانا چاہیے، جس کے جواب میں کنور ارسلان کا کہنا تھا کہ ماورہ حسین کو اب گھریلو خاتون بن جانا چاہیے۔
شو کے دوران کنور ارسلان نے اداکار منیب بٹ کو ’گوسِپ کنگ‘ یعنی کہ بات ادھر ادھر کرنے اور چغلیاں لگانے والا شخص قرار دیا۔

کنور ارسلان کا ایک اور سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ’ احد رضا میر ایک اچھے ہیرو نہیں بلکہ اچھے اداکار ہیں، انہیں ٹی وی پر ہی کام کرنا چاہیے، فیروز خان کی اداکاری بہت اچھی ہے انہیں ڈراموں میں کام کرنا چاہیے فلم میں نہیں۔‘
کنور ارسلان کا مزید کہنا تھا کہ ’فلموں میں ہیرو قد کے لمبے اور قد کاٹھ کے چوڑے ہی اچھے لگتے ہیں جو چلتے ہوئے خوبصورت لگیں، لہٰذا احد رضا میر اور فیروز خان کو فلموں میں کام نہیں کرنا چاہیے۔‘