الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے کاٹی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا


الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے کاٹی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی،


چیف الیکشن کمشنر سندھ،صوبائی الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن کے عہدیداران، رینجرزوپولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے


==============================
کراچی کے عوام سے پانی جیسی اہم نعمت چھین لی گئی ہے،عمیر انجم

عوام سے ٹیکسز اور اوور بلنگ کی مد میں مال بٹورنے والے شہریوں کو کس بات کی سزا دے رہے ہیں،امیدوار قومی اسمبلی


کراچی( اسٹاف رپورٹر)نوجوان سیاستدان ،ممتاز شاعر وصحافی حلقہ این اے 240سے قومی اسمبلی کے امیدوار عمیر علی انجم نے کورنگی میں پانی کی شدید قلت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورنگی اور لانڈھی کے عوام سے پانی جیسی اہم نعمت چھین لی گئی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔اپنے جاری بیان میں عمیر علی انجم نے کہا کہ پانی مافیا سے ساز باز کرکے علاقائی افسران کورنگی اور لانڈھی کے عوام کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔عوام سے ٹیکسز اور اوور بلنگ کی مد میں مال بٹورنے والے شہریوں کو کس بات کی سزا دے رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پورے کورنگی میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی خرید کے پی رہے ہیں حکومت اس پرکیوں خاموش ہے۔عوام کو بنیادی سہولیات دینا اگر سرکار کانہیں تو کس کا کام ہے اس کا نام بتایا جائے؟شہریوں کے ساتھ کربلا جیسا سلوک برتنا کہاں کا انصاف ہے واٹر ٹینکر مافیا سے کون بھتے وصول کررہا ہے؟کیوں انھیں عوام پر مسلط کیا گیا ہے کیاپانی بجلی گیس بھیک کی طرح مانگنے والے کراچی کے شہری نہیں ہیں۔امیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاسی دکانیں چلانے والے واٹر بورڈ سے کیوں بات نہیں کرتے ان کے کیا مفادات ہیں،حکمران کراچی پر رحم کریں یہاں کے شہری سب سے زیادہ ٹیکس دیکربھی پسماندہ معاشروں میں رہنے والے عوام کی طرح جی رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کورنگی کے عوام کو پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو اتنا بڑا احتجاج کریں گے کہ پھر کئی نام نہاد رہنماؤں کو گھر جانا پڑے گا۔کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں یہ معاملہ بہت سنگین ہے اس پر میری آواز سے آواز ملائیں۔انہوںنے کہا میں میں یقین دلاتاہوں آپ عوام کے بنیادی مسائل حل کروادیں میں اپنے ووٹرز سے کہوں گا آپ ساتھ دیں۔کراچی اب جاگ چکاہے لوگ پہلے فرسٹریشن میں مبتلا تھے اب اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
==================

سعودآباد پولیس نے اسٹریٹ کراٸم کی دیگر وارداتوں میں مطلوب ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن ، ایک عدد موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی ۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد حسنین قریشی عرف (حسن سونو) ولد رحمت علی کے نام سے ہوٸی ۔

گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ موجود ہے ملزم پہلے بھی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں جیل جاچکا ہے ۔

گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس

==============