پاک لنکا ویمنز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ویمنز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی۔

پاکستان کی کپتان بسمہ معروف اور سری لنکن کپتان چماری اتاپتو نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائیں۔

دونوں ٹیمیں ٹی 20 کے بعد پاکستانی سر زمین پر ہی پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز بھی کھیلیں گی۔

سیریز کا پہلا میچ کل ساوتھ اینڈ کلب میں کھیلا جائیگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم پہلے ہی ٹی 20 سیریز 0-3 سے اپنے نام کرچکی ہے۔