ٹرین میں مسافر خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی،میسرز ایس ایس آرگروپ کو شوکاز نوٹس کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا جائے?


زکریا ایکسپریس میں خاتون مسافرکے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر چیف مارکیٹنگ مینجر پاکستان ریلوے نے میسرز ایس ایس آر گروپ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ، شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ستائیس مئی کو ایک خاتون مسافر کے ساتھ زکریا ایکسپریس میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی ، یہ ٹرین میسرز ایس ایس آر گروپ کی انتظامیہ کمرشل بنیادوں پر چلا رہی ہے،اس واقعہ میں آپ کے سٹاف ممبران ملوث ہیں


جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ نے مجرمانہ ذہینیت کے لوگوں کو بھرتی کیا ہےجن کی بھرتی کے وقت سیکورٹی کلئیرنس لی گئی اور نہ ہی پولیس ویر فکیشن کی گئی ہے،اس واقعہ سے نہ صرف پاکستان ریلوے کی ساکھ خراب ہوئی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچی ہے ،آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس شوکاز نوٹس کے سات دن کے اندر اندر وضاحت کریں کیوں نہ آپ کا معاہدہ منسوخ کر کے آپ کی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا جائے۔ریلوے انتظامیہ نے زکریا ایکسپریس کو آپریٹ کرنے والے نجی شعبہ کے ٹھیکیدار کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ مزید برآں، ٹرینوں میں موجود پرائیویٹ شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین کی ایجنسیوں کے


ذریعے دوبارہ پڑتال کی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے فرخ تیمور غلزئی نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے کنٹریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

https://e.jang.com.pk/detail/140578
==========================================

پاکستان ریلوے کے ذرائع کےمطابق 27مئی کو ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کیس میں ریلوے پولیس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تینوں نامزد ملزمان زوہیب، زاہد اور عاقب کو پنجاب کے مختلف شہروں سمندری، جہانیاں اور شور کوٹ سے چھاپے مار کر گرفتار کر لیا ہے ۔ریلوے حکام کا زکریاٹرین کی نجی کمپنی کو شوکازنوٹس جاری،7دن کے اندر وضاحت طلب کر لی، گرفتار ملزمان کو پولیس نے خفیہ مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
https://e.jang.com.pk/detail/140525
=============================================