اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے پہلے مرحلہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے

نمبر: بی آئی ای/پی آر/785/ 2022
تاریخ: 31 مئی 2022ء

*پریس ریلیز*

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے پہلے مرحلہ کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ انٹربورڈ کی جانب سے جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق پہلے مرحلہ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولراور کامرس پرائیویٹ گروپس کے امتحانات بروز ہفتہ 18 جون 2022ء سے شروع ہورہے ہیں جو بروز بدھ 6جولائی 2022ء تک جاری رہیں گے۔ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات صبح 9بجے سے 12بجے تک جبکہ کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات دوپہر 2بجے سے شام 5بجے تک لیے جائیں گے۔