عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر ریلیز

بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم’لال سنگھ چڈھا‘ کا جس کا مداحوں کو بہت بے صبری سے انتظار تھا، ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس ٹریلر میں فلم کے دکھ تکلیف، جوش وجذبے، خوشی، محبت اور ہلکے پھلکے مزاح سے بھرپور مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔
یوٹیوب پر فلم’لال سنگھ چڈھا‘ کے ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہاہے اور صرف ایک دن میں 1 کروڑ 33 لکھ سے زائد ویوز حاصل ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کا آفیشل ہندی ریمیک ہے، جس میں اداکار ٹام ہانکس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم’لال سنگھ چڈھا‘ 11 اگست 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔