سدھو موسے والا کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

بھارتی آنجہانی گلوکار شُبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

سدھو موسے والا کو اتوار کی شام گولیاں مار کر ٹھیک اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ بھارتی پنجاب سے اپنے لیے سیکیورٹی واپس لینے کی درخواست دینے جا رہے تھے۔
سدھو موسے والا کے قتل سے ایک دن قبل ہی بھارتی ریاست پنجاب کی حکومت کی جانب سے سدھو موسے والا سمیت 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کی آخری رسومات ضلع منسا میں واقع اُن کے آبائی گاؤں میں 12 بجے ادا کی جائیں گی۔