ابراہیم علی خان بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چل پڑے

بالی ووڈ کے فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان بھی اپنے والد، والدہ، دادی اور بڑی بہن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جلد ہی اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے کو ہیں۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ابراہیم علی خان ہری دیام نامی ملیالم فلم کے ہندی ری میک سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کریں گے۔ اطلاعات ہیں کہ یہ فلم کرن جوہر بنارہے ہیں۔

اس برس جنوری میں ریلیز ہونے والی ملیالم فلم ہری دیام میں معروف بالی ووڈ اور ساؤتھ کے اداکار موہن لعل کے بیٹے پراناوو موہن لعل بطور ہیرو سامنے آئے تھے۔

یاد رہے کہ ابراہیم علی خان کی بڑی بہن سارہ علی خان نے چار برس قبل 2018 میں فلم کیدار ناتھ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔