ہم سری لنکا میں محفوظ ہوں گے، ایلیکس کیری

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایلیکس کیری کا کہنا ہے کہ ہم سری لنکا میں محفوظ ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلیکس کیری نے کہا کہ سری لنکا کی صورتحال پر ہمیں متعدد بار بریفنگ دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ سری لنکا میں سیکیورٹی کے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکن عوام کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر ہمیں اچھا لگے گا۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ 7 جون سے 12 جولائی تک سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والی سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔