پاکستان اور سویزرلینڈ میں کیا فرق ھے ؟ پاکستان اور سویزر لینڈ کا ایک تقابلی جائزہ


تحریر ۔۔شہزاد بھٹہ
====================


سویزرلینڈ موجودہ دور کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک سمجھا جاتا ھے87 لاکھ سے زاید ابادی والے چھوٹے سے ملک کا بجٹ 22 کروڑ ابادی والے ملک پاکستان سے چار گنا زیادہ ھے دنیا کا پرامن ملک سویزرلینڈ ھے جس کی معیشت نہایت مستحکم ھے پرامن ملک ھونے کی وجہ سے دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہیڈ افسز سویزرلینڈ میں واقع ھیں۔۔


دنیا میں دو بڑی جنگیں ھوئیں جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک جنگ عظیم اول اور دوم میں ملوث رھیں بلکہ ان جنگوں کا اھم کردار جرمن سویرزلینڈ کا ہمسایہ ھے مگر سویزرلینڈ نے اپنے اپ کو ان جنگوں سے دور رکھا اور صرف اپنے اپ کو معاشی طور پر مضبوط بنانے

میں مصروف رھا ۔۔حالانکہ جنگ عظیم اول سے پہلے سویزرلینڈ کی افواج مضبوط ترین فوج تھی پھر اس نے اپنے فوجی بجٹ میں حیرت انگیز طور پر کم کر دیا۔۔


سویزرلینڈ میں صرف پانی اور بلندوبالا پہاڑ واحد قدرتی وسائل ھیں سویزرلینڈ حکومت نے سب سے پہلے ان قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ۔پانی کو سیلابوں کی نظر کرنے کی بجائے اس کو محفوظ بنانے کے لیے جگہ جگہ چھوٹے بڑے ڈیم بنائے اور ملک کے لیے پانی سے بجلی پیدا کرنے کے مواقع پیدا کئے ملک کی ساٹھ فیصد بجلی پانی سے پیدا ھورھی ھے 1970 تک نوے فیصد بجلی سے پیدا ھورھی تھی ۔۔

اگر پاکستان کی بات کریں تو ھمارے پاس سویزرلینڈ سے کئی گنا زیادہ پانی ھے مگر ھم صرف گیارہ فیصد بجلی پانی سے بنا رھے ھیں لاکھوں کیوسک پانی ھر سال سیلابوں کی نظر ھوجاتا ھے مگر اس سیلابی پانی کو محفوظ بنانے اور استعمال کرنے سے قاصر ھیں ۔

سویزرلینڈ میں دوسرے قدرتی وسائل بلند و بالا پہاڑ ھیں جن کو اس کی حکومت نے بڑے منظم منصوبہ بندی سے استعمال کیا پہاڑوں کے درمیان چھوٹے چھوٹے خوبصورت شہر اباد کئے ۔ریلوے ٹریک بنائے ۔عالیشان ہوٹل بنائے۔ جس کی وجہ سے سویزلینڈ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح آ تے ہیں اور اس سے سویزلینڈ قیمتی زرہ مبادلہ کماتا ھے اور اس کی معیشت چلتی ھے اس کی وجہ یہ ھے کہ وھاں کی حکومت اپنے خوبصورت اور حسین نظارے کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل استعمال کرتی ھے اور سیاحت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ھے اس کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرتی ھے جس سے اس کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اتا ھے ۔


سویزرلینڈ میں دس لاکھ 95 ھزار ایکڑ کل زمین ھے اس کی زمین کاشت کاری کے لیے زیادہ مناسب نہیں تھی مگر اس نے جدید ٹیکنالوجی اور مشینوں سے اس کو قابل کاشت بنایا اج وہ اپنی ضروریات کی ساٹھ فیصد کھانے کی اشیاء اپنی زراعت سے پیدا کرتا ھے۔۔
اگر ھم پاکستان کی بات کریں تو قدرت نے اس کو جنت نظیر خطہ دیا ھے جس میں پانچ خوبصورت مختلف موسم ۔دنیا کی بہترین زرعی زمین ۔خوبصورت جھیلیں ۔دریا ۔سمندر بلند و بالا پہاڑی سلسلہ ۔دنیا کا سب سے بڑا ساحل سمندر ندی نالہ اور دنیا میں پائی جانے والی ھر قدرتی معدنیات پاکستان میں موجود ھے سونے چاندی تانبہ۔ یورنیم ۔تیل و گیس ۔نمک اور
ابادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک جس کا مجموعی رقبہ 881,913 مربع کلو میڑ ھے اور ابادی 22 کروڑ جس کے پاس 12 سو کلومیڑ طویل ساحل سمندر ھے
98 فیصد ابادی مسلمان ھے۔دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان پانچویں بڑی سونے کی کان ۔پانچویں بڑی کوئلے کی کان ۔۔تھر میں وسیع ذخائر ،ساتویں بڑی تانبے کی کان ،سونے کی کانیں ۔۔جن کی مالیت سو ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ، سوئی گیس اور تیل کے وسیع ذخائر، دنیا کی بہترین یورنیم کے وسیع ذخائر ، چھٹی بڑی فوج، ساتویں بڑی نیو کلیئر پاور، دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ،دنیا کی زرخیر ترین زمین، دنیا میں بارویں بڑی چاول کی چاول کی پیداوار ،دنیا آٹھویں بڑی گندم کی پیداوار ،کپاس کی وسیع پیدوار، دنیا میں دوسرا نمبر ہلدی کی پیدوار میں، دنیا میں چنا کی پیدوار میں دوسرا نمبر، ندی نالوں دریاوں اور جھیلوں کی سرزمین، گنا اور دیگر فصلیں کی وسیع پیدوار،دنیا بھر کی بہترین معدنیات کے وسیع ذخائر، دنیا کے تین بڑے مذاہب بدھ مت ۔ہندو مت اور سکھ مت کی تاریخی و مذہبی مقامات، دنیا کی سب سے پرانی تہذیبوں کا مرکز اور دنیا کے سب سے پرانے اثار قدیمہ و سیاحت کے بہترین مراکز و دنیا کا سب سے بڑا اور بہترین نہری سسٹم اور دنیا میں مٹی سے بنا دوسرا بڑا تربیلا ڈیم جبکہ دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو اور نویں بڑی چوٹی ناگا پربت وطن عزیز میں ھے دنیا کی بہترین سوتی و ریشمی خام کپڑے اور ریڈی میڈ کپڑے کی صنعت دنیا کی سب سے بڑی کھیلوں کے سامان کی صنعت اور میڈیکل سازوسامان کی صنعت بھی پاکستان میں ھے


# عالمی مالیاتی بنک کے کل سرمایہ کا ساٹھ فیصد پاکستان کی وہ رقم (6 کروڑ 20۔لاکھ 60 ھزار پونڈ سڑیلین ) جو 1960 میں جنرل ایوب خان نے تین مشرقی دریاوں ستلج بیاس اور راوی کو بیچنے کا معاوضہ انڈیا سے حاصل کیا اور عالمی بنک نے اس کو اپنے پاس رکھ لیے۔ وہ رقم اج تک پاکستان کو واپس نہیں کی گئی
@ اللہ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل و دولت سے نواز رکھا ھے تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔
# ائی ایم ایف و دیگر مالیاتی اداروں سے قرضہ اور امداد کیوں
# توانائی / لوڈ شیڈنگ کے بحران سے دوچار کیوں ؟
# وافر گندم، گنا ۔کپاس و دیگر غذائی اجناس کی پیداوار کے باوجود درامد اور مہنگی کیوں ؟؟
# پانی کی کمی کے شکار ممالک میں شامل کیوں ؟؟
#پاکستان کا کسان تباہ حال اور دیہی ابادی سب سے غربت کا شکار کیوں ؟؟؟
# ریلوے و دیگر بڑے حکومتی ادارے تباہ حال کیوں ؟؟


پاکستان قدرتی وسائل سے بھر پور 22 کروڑ عوام کا ملک اور اس شمالی علاقوں سویزرلینڈ سے لاکھ درجے زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہیں مگر پھر بھی سویزرلینڈ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ھوتا ھے کیونکہ وہ ایک قوم پرست ملک ھے جس کی حکومتیں اور عوام اپنے وطن سے محبت کرتی ھیں اور ہمیشہ مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتے ھیں ۔
مگر ھماری حکومتیں اس پر توجہ نہیں دیتی نہ ھی ھمارا میڈیا جنت نظیر خطہ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتا ھے ۔ھمارے میڈیا صرف سیاست سیاست کھیلتا ھے اور اپنی پسند کی پارٹیوں اور سیاسی شخصیت کو ھی پرموٹ کرتا ھے مگر پاکستان کی خوبصورتی اور سیاحت کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے کام نہیں کرتا بلکہ اس کو چاھیے کہ پاکستان کے مثبت پہلؤوں کو دنیا کے سامنے پیش کرے تاکہ دنیا بھر کے لوگ جنت نظیر خطہ کو دیکھنے کے لیے پاکستان ائیں اور ملک کو قیمتی زرمبادلہ میسر ائے اور بھکاریوں کی طرح صرف بیرونی امداد پر ھی انحصار نہ کریں اپنے اندر ایمانداری پیدا کریں اور صرف ملک کی بہتری کے لیے کام کریں


ھمیں چاھیے کہ وہ سیاست بازی کو چھوڑ کر پاکستان کے بارے سوچیں منفی باتوں کی بجائے صرف ملک کا مثبت چہرہ سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کریں اپنے قدرتی وسائل کو بہتر انداز سے استعمال کرنے کی کوشش کریں اور اپنے اندر پاکستان کی محبت پیدا کریں۔۔ھم لوگ صرف سیاسی وفاداریوں کی خاطر وطن عزیز کے منفی تصویر کو دنیا کے سامنے پیش نہ کریں ۔
ایک اور اھم بات ھمیں اوروں کی جنگ میں شامل نہیں چاھیے جیسا کہ افغانستان وار جس سے افغانستان کی جنگ پاکستان کے اندر اگئی جس سے امن تباہ ھونے کے ساتھ ساتھ معاشی و معاشرتی نقصانات بھی اٹھانا پڑا صرف ڈالروں کے لالچ میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا
======================================