لاہور: تھائی لینڈ کی رگبی ٹیم کا شاہی قلعے کا دورہ

تھائی لینڈ کی رگبی ٹیم نے شاہی قلعے کا دورہ کیا، مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے تاریخی قلعے کی سیر کی اور مختلف مقامات دیکھے۔

تھائی لینڈ کی ٹیم ایشین رگبی ڈویژن ٹو چیمپئن شپ کے لیے پاکستان آئی ہے۔

پاکستان اور تھائی لینڈ رگبی ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں تھائی لینڈ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔