آسٹریلیا نے پاکستان ویمن کیخلاف وائٹ بال سیریز کا اعلان کردیا

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان ویمن ٹیم سے وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن میں مرد اور خواتین ٹیموں کی سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم آسٹریلیا میں3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز اگلے سال 16 اور 18 جنوری کو برسبین اور 21 جنوری کو سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی میچز اگلے سال 24 جنوری کو سڈنی 27 اور 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلے جائیں گے۔