ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین وضح دار ملنسار شخصیت اور اعلی انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے ان کی تعنیاتی کا خیر مقدم کرتے ہیں


اٹک ( مہتا ب منیر خان سے ) ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین وضح دار ملنسار شخصیت اور اعلی انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے ان کی تعنیاتی کا خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت ایف پی سی سی آئی


سابق صدر ایوان صنعت و تجارت ممبر سارک چیمبر آف کامرس اٹک ممبر جنرل اسمبلی سارک چیمبر آف کامرس طارق محمود نے ضلع اٹک میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے


دوران کیا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی تعنیاتی سے بہتر طور پر عوامی مسائل حل ہونگے اور عوام کو ان کے آفس تک رسائی


اور مسائل کے حل کیلئے رجوع کرنے کے مواقعے با آسانی میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین


کی اس سے قبل بھی حکومت پنجاب کے لیئے خدمات مثالی رہی ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ان کی عوام دوستی کے اقدامات جاری رہیں گے۔
=============================