ڈسٹرکٹ اٹک تحیصل حضرو گاوں حاجی شاہ جی ٹی روڈ صابر گیٹ کے قریب 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 7 افراد زخمی

اٹک ( مہتاب منیرخان سے)ڈسٹرکٹ اٹک تحیصل حضرو گاوں حاجی شاہ جی ٹی روڈ صابر گیٹ کے قریب 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 7 افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر صابر گیٹ کے قریب جھاڑیوں

میں آگ کی وجہ سے شدید دھوئیں اور تیز آندھی کے باعث 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں میں 7 افراد زخمی ہوگئے


اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز اور فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئیں

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جبکہ ریسکیو فائر ٹیم نے آگ پر قابو پایا
========================