بلدیاتی الیکشن میں ٹائون کمیٹی سجاول کے گیارہ وارڈوں پر جمیعت علمائے اسلام کا پینل تشکیل دے دیاگیاہے ، جبکہ دس رکنی بااختیار الیکشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے

سجاول : بلدیاتی الیکشن میں ٹائون کمیٹی سجاول کے گیارہ وارڈوں پر جمیعت علمائے اسلام کا پینل تشکیل دے دیاگیاہے ، جبکہ دس رکنی بااختیار الیکشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، گذشتہ رات جمیعت علمائے اسلام یونٹ سجاول کے شوریٰ کا اجلاس مولانا غلام حسین میمن کی صدارت میں ہوا جس میں شوریٰ اراکین نے بھرپور شرکت کی ، اجلاس میں ٹائون کمیٹی کے گیارہ وارڈوں پر امیدواروں کی منظوری دی گئی ،جبکہ ایک بااختیار الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام حسین میمن نے کہاکہ جمیعت علمائے اسلام ملک کی بڑی سیاسی قوت ہے اور اپنی قوت کے


ساتھ ہرمحاذ پرباطل سے نبرد آزماہے، جمیعت علمائے اسلام بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گی ، سجاول میں اپنے پینل میں بہترین امیدوار لائے گی ، کارکنان اپنے پینل کی کامیابی کے لئے محنت کے ساتھ دعااور نوافل کا بھی اہتمام کریں ،اجلاس میں ٹائون کمیٹی سجاول میں الیکشن کمیشن کی حالیہ حلقہ بندی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاگیاکہ ٹائون کمیٹی سجاول کی حدود اور اس کے وارڈوں کی حدود کا نقشہ ظاہر کرے تاکہ امیدواروں اور ووٹرس کو الیکشن میں آسانی پیداہو،وارڈوں کو تبدیل کرکے الجھائو پیدا کیاگیاہے ۔
=========================