پی سی بی پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتان میں کرانے کی اجازت کا منتظر

پاکستان کرکٹ بورڈ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے ملتان میں کرانے کی تحریری اجازت کا منتظر ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو حکومت کی جانب سے ملتان میں سیریز کرانے کی زبانی اجازت دی گئی ہے تاہم پی سی بی تحریری طور پر اجازت چاہتا ہے تاکہ معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی پر امید ہے کہ جلد تحریری طور پر اجازت مل جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان میں سیریز کرانے کے انتظامات شروع کر رکھے ہیں، گراونڈ اور پچز کی تیاری کا عمل ملتان اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے حوالے سے ملتان اسٹیڈیم کی ضروری تزئین و آرائش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملتان میں سیریز کے میچز کا آغاز سہہ پہر 4 بجے ہو گا۔