شاہ رخ کے گھر ’منت‘ کے باہر لگی نیم پلیٹ کیوں ہٹادی گئی؟

چند ہفتے قبل سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے پرستار ان کے گھر پر لگنے والے نئے نیم پلیٹ (نام کی تختی) پر سوشل میڈیا پر آپس میں کمنٹس اور بحث و مباحثہ کررہے تھے۔

35 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والے اس نیم پلیٹ کے ساتھ کنگ خان کے کئی پرستاروں نے تصاویر بھی بنوائیں۔

تاہم اب پتہ چلا ہے کہ انتہائی گراں قدر یہ نیم پلیٹ اب کنگ خان کے گھر منت کے داخلی راستے پر موجود نہیں اور غائب ہوگئی ہے۔

لیکن تشویش کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ غائب نہیں ہوئی، دراصل اسکی وجہ یہ ہے کہ اسے عارضی طور پر اتار لیا گیا ہے اور ایسا اسلیے کیا گیا کیونکہ اس میں نصب ایک ہیرا نیچے گر گیا تھا جس کی وجہ سے اسے نکالا گیا ہے۔

ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ اب اسے اتار کر اس کی مرمت جاری ہے اور گرنے والے ہیرے کو دوبارہ نصب کیا جارہا ہے جیسے ہی یہ کام مکمل ہو جائےگا تو اسے دوبارہ لگادیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سال کی ابتدا میں اس نیم پلیٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبر آئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اسے گوری خان نے ڈیزائن کیا ہے۔