پی ایس اقبال مارکیٹ کی کامیاب کارروائی،دوران ڈکیتی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار ایس آئی او سردار عباسی اور ایس ایچ او خادم حسین کی سربراہی میں پولیس کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا


رپورٹ نور احمد عباسی

پی ایس اقبال مارکیٹ کی کامیاب کارروائی،دوران ڈکیتی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ایس آئی او سردار عباسی اور ایس ایچ او خادم حسین کی سربراہی میں پولیس کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم انتہائی مطلوب تھا جسکو ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے دوران ڈکیتی ملزم نے شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا جس سے شہری اپنی جان کی بازی ہار گیا تھا


گرفتار ملزم سراج ولد شیر محمد کے خلاف پی ایس اقبال مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے جس میں ملزم مفرور تھا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا تھا

پولیس نے مقدمہ نمبری 210/2022 بجرم دفعہ 393/394/396 ت پ میں ملزم کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے

امروز گرفتار ملزم کو معزز عدالت میں پیش کیا جائے گا اور مزید تفتیش کے لیے معزز عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی:ایس آئی او انسپکٹر سردار عباسی

پی ایس اقبال مارکیٹ
===============================================

ایس ایچ او خالد رفیق زخمی کے زخمی ہونے کے واقعے پر مزمت

کراچی نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کے دھرنے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا

پتھراؤ کے دوران ایس ایچ او بریگیڈ خالد رفیق شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا


پی ٹی آئی کے دھرنے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک پولیس وین کو آگ لگادی، ایک ایس ایچ او اور پولیس کے کچھ سپاہیوں کو زخمی کیا جوکہ سراسر غلط ہے کیونکہ ان پولیس آفیسران وملازمان کا کوئی قصور نہیں یہ ڈیوٹی کریں تو اپنی جانوں پر کھیل کر اور ڈیوٹی کرنے سے منع کریں تو سسپینڈ ۔۔۔یہ کہاں کا انصاف ہے یہ بات توارباب اختیار کو سوچنی چاہئے کہ وہ لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کو کسی طرح استعمال کریں جس سے ان کی جان بھی بچے اور عزت نفس بھی برقرار رہے

رہی بات پی ٹی آئی کے دھرنے کی دھرنا کسی کا بھی ہو پولیس پر پتھراؤ اور تشدد کرنے سے پہلے یہ ضرور سوچ لیں کہ یہ لوگ بھی ہم میں
سے ہی ہیں اور انسان ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جب عوام سوتی ہے تو یہ رات جاگ کر ہماری حفاظت کررہے ہوتے ہیں

خدارا پولیس کو عزت دیں کیونکہ پولیس ہماری محافظ اور ہماری ریاست کا حصہ ہے یہ ہیں تو ہم بحفاظت ہیں

================================================

لانڈھی ڈویژن پولیس کی جراٸم پیشہ عناصر منشیات سپلاٸر و گٹکا ماوا مافیا کیخلاف پرزور کارواٸیاں ۔ تھانہ عوامی کالونی پولیس نے گٹکا ماوا سپلاٸر ملزم کو گرفتار کیا ۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے چار کلو سے زاٸد مضر صحت تیار گٹکا ماوا ، ایک عدد موباٸل فون اور نقدی زرفروختگی کی رقم برآمد کی ۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد آصف ولد نواب الدین کے نام سے ہوٸی ۔

ملزم کو بڑی حکمت عملی سے دوران علاقہ گشت چھاپہ مار کارواٸی کے دوران گرفتار کیا ۔

گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے ۔

گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس

================================

رپورٹ نور احمد عباسی

DISTRICT KORANGI POLICE
DATED 26-05-2022

GOOD PERFORMANCE PS (KHOKHRAPAR)

شاہ فیصل ڈویژن پولیس کی جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف پرزور کارواٸیاں ، تھانہ کھوکھرآپار پولیس نے اسٹریٹ کراٸم کی دیگر وارداتوں میں مطلوب ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن ، ایک عدد موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی ۔

گرفتار ملزم کی شناخت نوید عرف (حیدرآبادی) اور عامر ولد عمردراز کے نام سے ہوٸی ۔

ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم سے دیگر وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ۔ ملزم عادی مجرم ہے اور اسٹریٹ کراٸم و ڈکیتی کے دیگر مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے ۔

گرفتار ملزم مختلف اضلاع کے متعدد تھانوں سے گرفتار ہوکر پہلے بھی جیل جاچکا ہے ۔

گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس
========================================