صحت سمیت دیگر تمام بنيادي سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. شہر یار گل میمن

عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کلیدی کردار ادا کریں. ڈپٹی کمشنر سجاول

سجاول :26 مئی 2022 (ھ. آ) ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پی پی ایچ آئی کے مرید کھوسو سمیت ضلع کے مختلف صحت مراکز کے اچانک دورے کرکے فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف صحت مراکز میں صفائی ستھرائی ،ادویات کی موجودگی سمیت ڈاکٹروں و عملے کی حاضری کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹرز و عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں.


غیر حاضری رہنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کو ڈاکٹرز نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف و دیگر عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں اور انکے رشتہ دار و احباب کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے


ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ، مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے بنیادی صحت مراکز میں قائم پولیو فکس سنٹرز کے دورے کرکے جاری مہم کا بھی معائنہ کیا.
ھ. آ. نمبر 44 (م ع ج)

=================================