مقبولیت حاصل کرنے والا سافٹ ویئر لبیک وی آر 3D ورچولائزیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے حج اور عمرے کی تربیت اب بہت آسان

لبیک وی آر  Labbaik VR دنیا کی واحد اپلیکیشن ہے جس کی بنیاد حج اور عمرے کی سمولیشن پر ہے‘ عدنان مقبول (ڈائریکٹر) کا کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر پر تقریباً 30 ہزار لوگوں کو تربیت دی  جاچکی ہے، حج اور عمرے کی جو تربیت ہوتی ہے وہ ورلڈ وائیڈ پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پر ہوتی ہے۔ یہ تربیت نہ سننے والے لوگوں کے لئے بھی مفید ہے۔ اس سافٹ سے آپ ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے حقیقی لوکیشن پر پہنچ کر مکمل تربیت کراسکتے‘ اس سافٹ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر فیصل خواجہ کا کہنا ہے کہ سافٹ کو مکمل کرنے میں 10 سال کا عرصہ لگا ہے، سافٹ ویئر میں کوئی جگہ ایسی نہیں چھوڑی جو حج اور عمرے کی ادائیگی کے لئے ضروری ہوتی ہیں۔ تقریباً 80 ہزار تصاویرحج اور عمرے کے مقامات کی لے کر اس سافٹ کو مکمل کیا گیا ہے۔ پھر ان تصاویر سے ان مقامات کو 3D میں تخلیق کیا گیا کہ آپ کو مسجد حرم میں کس دروازے سے داخل ہونا ہے اور کس دروازے سے جانا ہے؟ خانہ کعبہ جانے میں کتنا پیدل فاصلہ ہے اور کتنا وقت لگے گا؟ اس سمولیشن Simulation میں بھی اتنا ہی وقت لگے گا اور جیسے ہی آپ مسجد حرم میں داخل ہونگے تو داخل ہونے کی دعا سمولیشن میں خود کار نظام کے تحت آجائے گی۔ اس سلسلے میں سعودی وزارت مذہبی امور نے ہمیں سعودی عرب بلوایا ہے اور ارادہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بین الاقوامی ہو جائے گی۔

<