کراچی:- ( ) واٹر بورڈ میں ڈی۔پی۔سی-II کے تحت سیکڑوں ملازمین کی ترقیاں ترقی پانے والے ملازمین کا وزیر بلدیات سندھ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سے اظہار تشکر


کراچی:- ( ) واٹر بورڈ میں ڈی۔پی۔سی-II کے تحت سیکڑوں ملازمین کی ترقیاں

ترقی پانے والے ملازمین کا وزیر بلدیات سندھ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سے اظہار تشکر

الحمد اللہ واٹر بورڈ انتظامیہ نے ڈی۔پی۔سی-II کے تحت سیکڑوں ملازمین کو شفاف طریقے سے ترقیاں دیکر اپنا وعدہ پورا کرلیا۔ وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چئیرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ صاحب اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم ہدایات پر واٹر بورڈ انتظامیہ نے سیکڑوں سینئر ملازمین کو انکے متعلقہ ڈسپلن آف سروسز میں قوائد و ضوابط و ای۔پی۔ٹی رولز کے تحت، ڈپارٹمنٹل پروموشن سلیکشن کمیٹی نمبر II کی شفارشات کے مطابق گریڈ 1 تا گریڈ 16 تک انکو اگلے عہدوں پر پروموشنز آرڈرز جاری کردیے، ترقیوں کے آرڈر تقسیم کی تقریب


کا انعقاد چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں ہؤا، تقریب کے مہمان خاص وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم اور ایم ڈی واٹر بورڈ فریدہ سلام تھی، جبکہ تقریب میں صدر انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسیشن و اسٹاف آفیسر ٹو وائس چیئرمین ندیم کرمانی، پرسنل سیکرٹری ٹو وائس چیئرمین آغا سعید، مزدور رہنما و جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر یونین سید محسن رضا، سی۔بی۔ای چیئرمین ارشاد خان، ڈائریکٹر پرسنل محمد امین تغلق، خورشید مھدی، حسن مرتضی یوسف ابراھیم سمیت ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے موقعے پر صدر انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسیشن و اسٹاف آفیسر ٹو وائس چیئرمین ندیم کرمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابق مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ذاتی دلچسپی اور انکی انتھک کاوشوں کے باعث واٹر بورڈ کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈی۔پی۔سی-II کے تحت سیکڑوں سینئر ملازمین کو بڑے پیمانے پر شفاف طریقے سے ترقیاں ملی ہے،


تقریب کے موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات واٹر بورڈ انتظامیہ نے سینئر ملازمین کو شفاف طریقے سے ترقیاں دیکر آج اپنا وعدہ پورا کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ ملازمین کا اہم مطالبہ پورا ہونے پر آج مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، الحمد اللہ واٹر بورڈ انتظامیہ نے ڈی۔پی۔سی-II کے تحت ملازمین کو شفاف طریقے سے ترقیاں دیکر اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی ہے،


انکا مزید کہنا تھا کہ سابق ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان، صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن ندیم کرمانی، رہنما پیپلز لیبر یونین سید محسن رضا، سی۔بی۔ای چیئرمین ارشاد خان سمیت ایچ آر ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ اور دیگر افسران و مزدور رہنماؤں کا ڈی۔پی۔سی-II کی کامیابی میں اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی ادارے کے افسران و ملازمین کے دیگر جائز مطالبات جلد از جلد پورے کیے جائینگے۔

جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

====================================