ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی طلبا تنظیم ڈاؤ پیشنٹ کیئر ایسوسی ایشن (ڈپکا) کے زیراہتمام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے کیمپ کا انعقاد کیمپ میں ٹھنڈے پانی کی ایک ہزار سے زائد بوتلیں تقسیم کی گئیں

کراچی: ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے طلبا کی تنظیم ڈاؤ پیشنٹ کیئر ایسوسی ایشن (ڈپکا) نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے کیمپ میں ٹھنڈے پانی کی ایک ہزار سے زائد بوتلیں تقسیم کی اور گرمی سے نڈھال افراد کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے اقدامات بھی تجویز


کیے ۔فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر افتخار احمد نے” ڈپکا “کے کیمپ کی نگرانی کی۔ ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل پروفیسر زیبا حق نے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا کی یہ کوشش قابل تحسین ہے۔ ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی اموات “لاعلمی” کی بنیاد پر ہوتی ہیں،

اگر چھوٹی چھوٹی معمول کی احتیاطیں کرلی جائیں تو انسانی زندگی کو خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔


انہوں نے کہا کہ اس محدود پیمانے کے کیمپ کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے نتیجے میں ہم نے ایک زندگی بھی بچا لی اور دنیا و آخرت دونوں جہاں کی کامیابی اپنے نام کرلی۔ پروفیسر افتخار احمد نے اس موقع پر بتایا کہ ڈی آئی ایم سی کے طلباء کی ایک کوشش قابل تعریف ہے، ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے

تاکہ سماجی بھلائی کے ایسے کاموں کے ذریعے خدمت انسانیت کا عظیم فریضہ انجام دیا جاسکے۔ “ڈپکا” کے


صدر محمد مہد نے بتایا کہ ان کی تنظیم مریضوں کی خدمت کے لیے متحرک ہے اور آئندہ بھی ایسے فلاحی کام انجام دیتی رہے گی، مذکورہ جاری کیمپ میں ہمارے درجنوں اراکین نے عوام میں ہینڈیز تقسیم کرتے ہوئے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی احتیاطیں بھی سمجھائی ہیں۔

=================================