شاہ رخ خان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک رپورٹر عالیہ بھٹ سمیت فلم’ڈارلنگز‘ کی پوری ٹیم سے یہ سوال پوچھ رہا ہے کہ کیا یہ فلم اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی، البتہ فلم کی پوری ٹیم اس سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

اداکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں آپ کو اس سوال کا جواب دینا پسند کروں گا کہ کیا ڈارلنگز نیٹ فلکس پر آرہی ہے یا نہیں، لیکن کسی نے مجھ سے تو پوچھا ہی نہیں۔‘
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ رخ خان کی اس پوسٹ کو بہت پسند کیا جارہا ہے اب تک اس پوسٹ کو 1 کروڑ 72 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔
خیال رہے کہ عالیہ بھٹ دوسری بار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اس بار بطور پروڈیوسر کام کررہی ہیں۔

فلم’ڈارلنگز‘ شاہ رخ خان کے پرودکشن ہاؤس ریڈ چلیز اور عالیہ بھٹ کے نوزائیدہ پروڈکشن ہاؤس ایٹرنل سن شائنز کی مشترکہ پیشکش ہے۔