ہاکی ایشیاء کپ: پاکستان کیخلاف جاپان 2-3 سے کامیاب، اگلے راؤنڈ تک رسائی مشکل

ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی، اس کے ایونٹ کے اگلے راؤنڈ کے علاوہ ہاکی ورلڈکپ میں پہنچنے کا دارومدار بھارت اور انڈونیشیاء کے مابین کھیلے جانے والے میچ پر ہے۔

ایشیاء کپ پول اے کا اہم میچ پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا جس مین جاپان نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان نے دو بار مقابلہ کیا لیکن دونوں گول مسترد کردیے گئے۔ پہلا گول میدان میں 12 کھلاڑی ہونے کی وجہ سے تو دوسرا فاول کی بناید پر مسترد ہوا۔

پاکستان کے ایشیاء کپ کے سپر فور میں جانے کا انحصار بھارت اور انڈونیشیاء کے درمیان جاری میچ کے بعد ہوگا بھارت نے اگر انڈونیشیا کو صفر کے مقابلے میں 16 گول سے شکست دی تو پاکستان ایشیاء کپ کے ٹائٹل سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی بھی نہیں کر سکے گا۔

خیال رہے کہ پول اے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو آخری منٹ میں جیت سے محروم کرتے ہوئے میچ 1-1 سے برابر کردیا تھا۔

دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے انڈونیشیا کے خلاف گولز کی بارش کرتے ہوئے 0-13 سے کامیابی سمیٹی تھی۔