بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ان کی بہتر اور اعلی تعلیم و تربیت اساتذہ اور والدین کا فرض ہے تاکہ یہ بچے بڑے ہوکر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کر دار ادا کر سکیں

میرپورخاص== تحسین احمد خان === بچے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ان کی بہتر اور اعلی تعلیم و تربیت اساتذہ اور والدین کا فرض ہے تاکہ یہ بچے بڑے ہوکر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کر دار ادا کر سکیں یہ بات ڈائریکٹر جاوید افضل اعوان نے میرپورخاص کے دی فرسٹ اسٹیپ ایجوکیشن مڈل اسکول کی جانب سے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں اسکول کے بچوں نے ملک کے چاروں صوبوں کی ثقافت اور مختلف موضوعات کے حوالے سے قومی نغموں پر ٹیبلوز پیش کئے تقریب میں بچوں کی زبردست کارکردگی نے سماں باندھ دیا تقریب میں طلبہ وطالبات نے اپنے فن سے چاروں صوبوں کی ثقافت کو ایک جگہ یکجا کیا تو ساتھ ہی مختلف موضوعات پر ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی تقریب میں پاک فوج اور کشمیری بھائیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹیبلو پیش کیا گیا اور خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا جاوید افضل اعوان نے مذید کہا کہ آج کے جدید ترین دور میں نوجوانوں کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور ہمارا یہ فرض ہے کہ بچوں میں موجودہ تعلیمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کی جدید تقاضوں پر تربیت اور ان میں خود اعتمادی پیدا کریں اس موقع پر اسکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ٹاپ ٹین طلبہ و طالبات میں عشال کرن، مائرہ رحمان، صبحیہ، نورالہدی،عدنان راجہ، رمیسہ، زوہیر، زویہ نیاز، مناہل اعظم، دعا رحمان،میں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب سے اساتذہ، اور اسکول کے طالب علموں نے بھی خطاب کیا اور بچوں کارکردگی کو خوب سراہایا جبکہ بہتر کارکردگی پر ٹیچرز کو ایوارڈ دیئے گئے٭٭


میرپورخاص == تحسین احمد خان === پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے میرپورخاص پولیس کا رات گئے ضلع بھر میں پی ٹی آئی ذمہ داروں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور متعدد گرفتاریوں کی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے زرائع کے مطابق پولیس نے چھاپوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص کے 6کارکنوں جاوید انصاری، عبدالحامد، محمد انور، محمد سعید، قاضی شمیم اختر، اور محمد دانش کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس زرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں کو شہر کے قریب ایک تھانے میں رکھا گیا ہے ضلع بھر میں پی ٹی آئی کے زیادہ تر رہنماء، عہدیدار اور کارکنان پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کی پیشگی اطلاع پر پہلے سے ہی گھروں سے غائب ہوگئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب حسین قریشی کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد پولیس نے گشت شروع کر دیا ہے جبکہ شہر کے چوراہوں، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں اور پریس کلب کے سامنے پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے٭٭
=======================