قصور ریسکیو1122 کے زیرِ اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد ھوا


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ریسکیو1122 کے زیرِ اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد ھوا جس میں متعلقہ محکموں نے حصہ لیا۔اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر اور پروانشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب محمد ارشد بھٹی


ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود اور پی ڈی ایم کے نمائندے محمد یاسر نے بطور آبزرور شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس موقع پر ریسکیو 1122 سمیت دیگر ضلعی اداروں نے اپنے اپنے کیمپ انسٹال کیے مہمانانِ خصوصی نے تمام اداروں کے کیمپوں کا فرداً فرداً دورہ کیا ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم کے چاق چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی اور پانی میں ڈوبتے


شخص کو بچانے کی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر مہمانانِ خصوصی نے ریسکیو ٹیم کی مہارت اور قابلیت کو خراج تحسین پیش کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب محمد ارشد بھٹی نے ریسکیو سکاؤٹس ٹیم سے ملاقات کی اور ان کے کام کرنے کے جذبے کو سراہا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا مقصد سیلاب کے دوران استعمال ہونے والے آلات اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا جائزہ لینا تھا تاکہ برسات کے موسم میں سیلابی صورتحال سے مربوط طریقے سے نمٹا جا سکے واضح رہے کہ ہر سال برسات کے موسم میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے دریا سے ملحقہ سینکڑوں ایکڑ فضلیں اور درجنوں دیہات زیر آب آ جاتے ہیں ریسکیو 1122 سیلاب سے نمٹنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتا ہے
=============================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پولیس کا تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپے،ٹکٹ ھولڈر خاتون سمیت چالیس کے قریب کارکنان گرفتار کرکے ان ایم پی او کے تحت کاراوئی کرکے جیل بھیج دیا۔گزشتہ رات گئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان خلاف چلائی گئی مہم کے دوران پولیس نے ضلع بھر میں کاراوئی کرتے ھوئے تحریک انصاف پی پی 175 کی ٹک ھولڈر و ضلعی جنرل سیکرٹری مسز مزمل مسعود بھٹی،منڈی عثمانوالا سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے چوہدری شبیر حسین اور یونین کونسل کیلوں کے چیرمین سردار لیاقت ڈوگر سمیت چالیس کے قریب کارکنان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 16 اہم پی او کے تحت کاروائی کرکے انہیں ڈسٹرکٹ جیل قصور منتقل کر دیا گیا جبکہ چیرمین مین نظام پورہ مہر محمد لطیف۔چوہدری زیب کمبوہ، حاجی مقصود صابر انصاری،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر وسابق ایم پی اے سردار محمد حسین ڈوگر، پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر شاہد مسعود،سابق چیرمین شکایت سیل وزیراعلی پنجاب سرادر فاخر علی ایڈووکیٹ، سردار راشد طفیل،سابق ناظم مہر محمد شفیق پیجی،پی ٹی آئی رہنما چوہدری وقار حاکم علی،کھڈیاں خاص کے صدر چوہدری مدثر علی اور حاجی اعظم اشرف سمیت دیگر کارکنان کے گھروں اور ڈیروں پر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ملکر ان کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپے مارے تاہم پی ٹی آئی کے زیادہ تر رہنما اور کارکن گھروں سے غائب پائے گئے۔
================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پی پی 175 کے امیدوار و چیرمین یونین کونسل نظام پورہ محمد لطیف مہر نے کہا ھے کہ امپورٹڈ حکومت کی واضع شکست اور پی ٹی آئی کی عوامی پذیرائی دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ھو گئی ھے اس ئے حکومت اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی قصور پولیس نے چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے اور دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے جو قابل مذمت ھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ اب عوام جاگ چکے ہیں انہوں نے امپورٹڈ حکومت کو یکسر مستردکردیاھے. آج پورے پاکستان کی آزادی مارچ ہے.ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں اور غنڈی گردی سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔عمران خاں کے ساتھ ملک کے عوام دل سے پیار کرتے ہیں۔آنیوالے الیکشن میں تحریک انصاف پورے ملک میں لالین سویپ کریگی۔


==================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے موتا سنگھ میں شوہر کے تشدد اور زہر دینے سے لڑکی قتل ورثاء کا الزام جبکہ متوفی کے شوہر نے سختی سے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبعی موت ہوئی ہے۔مقامی پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔لاہور کے رہائشی محمد لطیف نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایاہے کہ ملزم تصور میری بہن پر اکثر تشدد کیا کرتا تھا گزشتہ روز بھی مجھے فون کیا گیا کہ ثناء کی طبعیت خراب ہے دوران فو ن چیخ وپکار سنائی دے رہی تھی جب میں موتا سنگھ اپنی بہن کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ ملزم تصور و تین کس نامز د اور ایک نامعلوم میری ہمشیرہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے اور زبردستی اس کو زہریلا محلول پلایا گیا جس سے میری ہمشیرہ کی موت واقع ہوئی جبکہ ملزم تصور نے ان سب الزام کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی طبعی موت واقع ہوئی ہے پولیس تھانہ کھڈیاں لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔
==============================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ونواح میں راہزنی اور چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکلز و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔ محمد شفیق نے پولیس تھانہ میں درخواست گزاری ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ کھڈیاں بکرمنڈی کو آرہا تھاکہ دھنگ شاہ کے مقام پر تین کس مسلح آئے اور اسلحہ تان کر زبردستی 1لاکھ 14ہزار روپے،موٹر سائیکل،موبائل فون و دیگر قیمتی ساما ن چھین کر جائے وقو عہ سے فرار ہوگئے ہیں پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف کاروائی ہے جبکہ کھار ا کے رہائشی دانیا ل امجد نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ کھارا روڈ کے قریب میری کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں پولیس تھانہ اے ڈویژن مصروف کاورائی ہے۔
==============================