ٹام کروز کی فلم ’مشن: امپاسبل- ڈیڈ ریکننگ‘ کا ٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے اپنی نئی ’فلم مشن: امپاسبل – ڈیڈ ریکننگ پارٹ 1‘ کا پہلےٹریلر ریلیز کردیا ہے۔

’فلم مشن: امپاسبل – ڈیڈ ریکننگ پارٹ 1‘ فرنچائز’مشن امپاسبل‘ کی ساتویں انسٹالمنٹ ہے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے 2 منٹ اور 15 سیکنڈ کے طویل ٹریلر میں ہائی آکٹین ​​ایکشن سیکوئنسز اور ٹام کروز کے اعصاب شکن اسٹنٹس نے فلمی مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
حیران کن اسٹنٹ اور ایکشن سے بھرپور مناظر پر مبنی ٹریلر میں ٹام کروز سمیت کئی اور اہم کرداروں کی پرانے کرداروں میں اسکرین پر واپسی دکھائی گئی ہے جبکہ کئی نئے چہرے بھی اس فلم کا حصّہ ہوں گے۔

کرسٹوفر میک کوری کی ہدایتکاری میں بنائی گئی، فرنچائز کی اس ساتویں انسٹالمنٹ میں ونگ رمز، سائمن پیگ، ریبیکا فرگوسن، وینیسا کربی اور ہیلی ایٹول کے علاوہ دیگر اداکار بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
اس فلم کو پہلے میموریل ڈے ویک اینڈ کی افتتاحی تقریب میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پھر اچانک اس فلم کی ریلیز کو رواں سال 20 ستمبر کے لیے شیڈیول کردیا گیاتھا۔

تاہم، فلم کے ٹریلر میں فلم کی سنیما گھروں میں اگلے سال جولائی میں ریلیز کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔