تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پرستاروں کے لیے اچھی خبر، دیا کی واپسی کی تیاریاں

بھارتی ٹیلی ویژن کا مشہور سٹکام تارک مہتہ کا الٹا چشمہ کے پرستار اس کے کرداروں میں سے ایک دیا بین کی واپسی کے منتظر تھے، اور خصوصاً جیٹھا لال اور دیا کے پُرمزاح جملے سننے کو بے چین تھے۔

ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس مشہور سٹکام کے بنانے والے اس مرتبہ دیا بین کے کردار کو دوبارہ واپس لانے کی پلاننگ کررہے ہیں۔
پروگرام کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی نے اس حوالے سے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ مذکورہ بالا مشہور کردار کو دوبارہ واپس لانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ایک گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دو برس ہم سب کے لیے کافی مشکل گزرے ہیں، لیکن اب صورتحال بہتر ہورہی ہے، اور اب ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپنے دیکھنے والوں کو دوبارہ دیا کا کردار دکھائیں۔

اس لیے سامعین جیٹھا لال اور دیا کی کردار کو ایک بار پھر ساتھ دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ویسے تو انہیں اب تک معلوم نہیں کہ دیا (دیشا وکانی) واپس آئیں گی، لیکن ان سے اچھے تعلقات ہیں اور ایک خاندان جیسا معاملہ ہے۔

تاہم وہ شادی کے بعد گھریلو زندگی گزار رہی ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس پروگرام اور ان کرداروں کو دوبارہ اپنے دیکھنے کو پیش کرسکیں۔

واضح رہے کہ دیا کا کردار کرنے والی دیشا وکانی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے 2017 سے بریک پر ہیں، اور انہوں نے اکتوبر 2019 میں صرف ایک اسپشل فون پر مبنی شوٹ کروایا تھا۔