پاکستان پر دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے افواج کا ساتھ دیا جائے، حافظ نور محمد اعوان


تمام تر مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کی بقاء، ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے
* گے،چیئرمین اعوان اتحاد پاکستان سندھ، ہمیں اپنے ذاتی اختلافات کو بھلاکر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،صدر محمد افضل اعوان صحافیوں سے گفتگو
اعوان اتحاد پاکستان سندھ ایک غیر سیاسی اور فلاح وبہبود کی تنظیم ہے ،سندھ سمیت کراچی میں جہاں کہیں بھی اعوان بھائی پر ظلم ہوا تو اعوان اتحاد پاکستان،سندھ مظلوم بھائی کی مدد اور اسکی آواز بنے گی،علی زمان اعوان صدر یوتھ ونگ سندھ


کراچی(اسٹاف رپوٹر) اعوان اتحاد پاکستان سندھ کے زیر اہتمام گزشتہ روز عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح حاجی محمد رمضان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعوان اتحاد پاکستان سندھ یوتھ ونگ کے صدر علی زمان اعوان نے کہا کہ حافظ نور محمد اعوان نے جس محنت اور لگن سے سندھ خاص کر کراچی میں اعوان برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور اعوان میڈیا گروپ کے زیر اہتمام نکلنے والے عوامی مسائل میں نہ صرف اعوان برادری کے مسائل کو اجاگر کیا بلکہ ہر مظلوم کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا ہم حافظ نور محمد اعوان کی ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اعوان اتحاد پاکستان سندھ ایک غیر سیاسی اور فلاح وبہبود کی تنظیم ہے


جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اعوان برادری کے لوگ شریک ہیں، انہوں نے اعوان برادری کے لوگوں کو یقین دلایا کہ سندھ سمیت کراچی میں جہاں کہیں بھی اعوان بھائی پر ظلم ہوا تو اعوان اتحاد پاکستان،سندھ مظلوم بھائی کی مدد اور اسکی آواز بنے گی، انہوں نے اعوان برادری کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اعوان اتحاد پاکستان سندھ کی ممبر سازی میں بھرپور شرکت کریں اور اعوان اتحاد پاکستان،سندھ کو مضبوط بنائیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعوان اتحاد پاکستان، سندھ کے صدر محمد افضل اعوان نے تنظیم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اعوان اتحاد پاکستان کی بنیاد نواب آف کالا باغ ملک امیر محمد خان نے 1974ءمیں رکھی جس کے اب سرپرست اعلیٰ نوابزادہ ملک وحید محمد خان کالا باغ ہیں اور مرکزی صدر ملک جلیل اعوان، مرکزی کوآرڈینیٹر چیئرمین ملک نوید افضل اعوان ،مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ ملک مرتضیٰ اعوان ہیں، انہوں نے سندھ کی کابینہ کا تعارف بھی تقریب میں کرایا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ سندھ جگر گوشہ سلطان العارفین حضرت سلطان پیر فیاض الحسن سہروری قادری، حافظ نور محمد اعوان سندھ کے


چیئرمین، محمد افضل اعوان صدر سندھ، علی زمان اعوانیوتھ سندھ کے صدر، محمد اقبال اعوان نائب صدر یوتھ ونگ، ملک سہیل اعوان ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری سندھ،ملک پرویز اعوان میڈیا کوآرڈینیٹر سندھ،عبدالرحمن اعوان ایڈووکیٹ صدر کراچی، ڈاکٹر ملک محمد افضل سینئر نائب صدر کراچی، ماجد علی اعوان جنرل سیکریٹری کراچی،ملک نوازش اعوان صدر ڈسٹرکٹ ایسٹ، ملک محمد سعید اعوان جنرل سیکریٹری ایسٹ، محمد وقاص اعوان ڈپٹی سیکریٹری ایسٹ،ملک عرفان اعوان صدر ضلع ملیر کراچی، ملک احمد رضا اعوان ایڈووکیٹ صدر ضلع ساﺅتھ، کامران اویس ملک اعوان ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر کراچی،ملک خلیل اعوان جنرل سیکریٹری ملیر، ملک محمد طفیل سیکریٹری خزانہ ہیں، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد افضل اعوان نے کہا کہ اعوان برادری کے لوگ پاکستان میں ہر زبان بولنے والوں میں موجود ہیں جنہیں ہم دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی اعوان اتحاد پاکستان،سندھ کا حصہ بنیں، انہوں نے مزید کہا کہ اعوان اتحاد پاکستان،سندھ ان شاءاللہ کراچی سمیت سندھ کے ہر ضلع میں اپنا دفتر کھولے گی اور اعوان برادری کی خدمت میں دن رات کوشاں رہے گی جبکہ پیرزادہ صبیح الدین اشرفی نے نبی پاک ﷺ پر ہدیہ نعت پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر محمد افضل اعوان نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور تقریب کو انجام دینے پر اعوان اتحاد پاکستان، سندھ کے ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین حافظ نور محمد اعوان نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعوان اتحاد پاکستان،سندھ صرف اعوان برادری کے لوگوں کی خدمت ہی نہیں بلکہ پاکستان میں رہنے والے ہر مظلوم کی خدمت اور آواز بنے گی،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور دفاع کیلئے اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دشمن کی جانب سے پاکستان پر چاروں اطراف سے حملے جاری ہیں جسے عوام افواج پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے اتحاد اور یکجہتی سے ناکام بنائیں،انہوں نے مزید کہا کہ اعوان اتحاد پاکستان سندھ تمام تر مفادات اور اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کی بقاء، ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان جن قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے انہیں رائیگا نہیں جانے دیا جائے گا اور اعوان اتحاد پاکستان سندھ اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر دشمنوں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر ان کے ہر طرح کے حملوں کو ناکام بنائے گی، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے جس میں سب سے زیادہ جھوٹ کو پروان چڑھایا جارہا ہے ،پاکستانی عوام جھوٹ کو پہچاننے کی کوشش کرے اور سچ کا ساتھ دے اور اپنے ملک پاکستان اور اس کی افواج کی حمایت میں ہر میدان کی طرح سوشل میڈیا پر بھی دفاع کرے۔اس موقع پر صدر محمد افضل اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت جن مشکلات کا شکار ہے اس کیلئے ہمیں اپنے ذاتی اختلافات کو بھلاکر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اعوان اتحاد سندھ اپنے منشور کے


مطابق صرف اعوان برادری ہی نہیں ہر اس مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے جو معاشرے میں ظلم کا شکار ہورہا ہے ،اعوان اتحاد پاکستان ،سندھ اپنی افواج پاکستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کو کاٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ان شاءاللہ افواج پاکستان کے خلاف ہونے والے ہر طرح کے پروپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، علاوہ ازیں عید ملن پارٹی میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ایسٹ کے صدر ملک اسحاق نے اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی اور حافظ نور محمد اعوان سمیت تمام عہدیداران کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔تقریب مےں شریک معزز مہمانوں میں ملک محمد ربیع اعوان، ملک محمد جاوید اعوان، ملک رب نواز اعوان، ملک حاضر خان،ملک سلطان محمود،ملک محمد اظہر گل،لالا اکثر،ملک ممریز خان، راجا محمد رزاق، ولی جان سواتی، محمد عارف سواتی، غلام محمد اعوان،علی بٹ کشمیری، محمد فیضان، شاہد یوسف زئی، ملک فیصل اعوان، ملک شیر باز اعوان، ملک اسلم اعوان،


محمد آفتاب اعوان، محمد عظیم اعوان، محمد بشارت مغل، محمد فردوس مغل، ملک شکیل اعوان، محمد ذیشان اعوان، محمد عمیر تنولی، محمد ساول تنولی، محمد نعیم مغل،ملک محمد فیصل، ملک میاں خان، محمد انس اعوان، ملک محمد فیصل، ملک محمد فیض، ملک محمد شہزاد، ملک نعمان، عبدالرشید اعوان، عبدالباسط، ملک فضل داد، محمد خضر اعوان، محمد عمران راجپوت،محمد اعجاز حمدالی، سردار محمد ریاض جھنڈیال، محمد حسن اعوان، محمد کاشف اعوان، حاجی محمد حمید، حاجی امانت خان، ملک محمد ریاض ، ملک محمد عمران، ملک محمد نذیر، ملک محمد نیاز، ملک تہمور، ملک محمد مظہر، ملک محمد اظہر، ملک عبدالرحمن، ملک محمد دانش اعوان، سردار مہر خان، سردار لال خان و دیگر سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

کیپشن
اعوان اتحاد پاکستان،سندھ کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کے موقع پر چیئرمین حافظ نور محمد اعوان، صدر محمد افضل اعوان ،یوتھ سندھ کے صدر علی زمان اعوان ودیگر شرکاءیکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں دوسری جانب گروپ فوٹو*

=============================