=پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ میرپورخاص ڈویژن کا صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی مزمت-


میرپورخاص == تحسین احمد خان===پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ میرپورخاص ڈویژن کا صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی مزمت-تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ سندھ کے سرپرست اعلیٰ ملک حاجی عبدالغفار ڈویژنل چیئرمین محمد اسماعیل خلجی،وائیس چیئرمین شہزاد خان،صدر ملک لیاقت علی،سینئر نائب صدر اشفاق احمد اشفی،نائب صدور ملک صادق حسین،ایم اے رحمانی


،رسول بخش،جنرل سیکرٹری خلیل غوری،خلیل اللہ خان،حاجی اجلان دھلوی،فرحان مجید،علی اکبر،بلال رند،نثار شیخ اور دیگر نے پاکستان کے نامور صحافیوں و اینکر پرسن عمران ریاض خان،سمیع ابراھیم،ارشد شریف اور صابر شاکر پر جھوٹے مقدمات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا- انہوں نے کہا کہ صحافت پاکستان کا چوتھا ستون ہے اس کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے ٭٭

===============================