پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب میں ریاض ریجن کے رہنما رانا اسلم یاسین کی جانب سے نوجوان قیادت رانا زمان علی خان کے اعزاز میں کنارہ ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں نے بھر پور شرکت کی

ریاض ( ناظم علی ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب میں ریاض ریجن کے رہنما رانا اسلم یاسین کی جانب سے نوجوان قیادت رانا زمان علی خان کے اعزاز میں کنارہ ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں نے بھر پور شرکت کی


عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض میں معروف کنارہ ہوٹل کے مالک میزبان رانا اسلم یاسین نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک وقوم کا سرمایہ اور اثاثہ ہوتا ہے رانا زمان علی جیسے نوجوان اپنے عزم جوش اور ولولے سے دیار غیر میں پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا مثالی کردار ادا کر رہے ہے رانا اسلم یاسین نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار کی نہیں بلکہ مضبوط روشن خوشحال اور جمہوری پاکستان کے قیام کی


جدوجہد کر رہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان قیادت رانا زمان علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میاں برادران کا کردار ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتا ہے رانا زمان علی نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائدین کے بیانے پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر


کوششیں بروئے کار لائیں گے ہمیں اپنے قائدین پر فخر ہے اور ان کے مشن کی تکمیل میں پیش پیش رہیں گے تقریب سے ؛ طارق باجوہ ؛ رانا زبیر علی ؛ اسد وڑائچ ؛ حاجی ارشد ؛ حاجی جمیل مڈاھر ؛ حافظ مڈاھر پلاسٹک فیکٹری والے ؛ عثمان چیمہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے دیار غیر میں پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے پر رانا اسلم یاسین اور رانا زمان علی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا
=============================