سندھی کے نامور شاعرحبیب اللہ سانگی سجاولی کی پندرھویں برسی کی تقریب سجاول میں منائی گئی


سجاول: سندھی کے نامور شاعرحبیب اللہ سانگی سجاولی کی پندرھویں برسی کی تقریب سجاول میں منائی گئی ،سیاسی سماجی ادبی رہنمائوں پی پی ضلعی صدر ایم پی اے محمد علی ملکانی ،،منیراحمد سرویچ، ڈاکٹرعثمان سرویچ، اسماعیل سرویچ، نجیب سرویچ، پی پی نائب صدر ارباب کامران، منظور پلیجو، ،عبدالواحد پرھیاڑ، محمد موسیٰ لغاری ،ڈاکٹراقبال میمن ،حاجی ماموں قریشی ،راجہ رمیزالحق زئور، ڈاکٹرہریش کمار،


زاہد حسین کھڈو،شہمیرگبول، عبدالغنی راہموں ، محمد حنیف ولڑو، شہزاد میمن ، عرفان سومرو، جانی جوگی ، اور دیگر نے مرحوم کی قبرپر چادر چڑھاکر دعاکی ، سندھی ادبی سنگت اور سرویچ سجاولی اکیڈمی کیجانب سے سورج سجاولی پریس کلب میں

تقریب بھی رکھی گئی جس میں سائیں عبد سندھی ، فقیرعلی محمد ، سجن سرائی ، ساگرسلیم ،ڈاکٹرعثمان،سرویچ، اسماعیل سرویچ، منظورپلیجو، زاہدکھڈو، شہمیر گبول، عبدالغنی راہموں ، سائیں عمرمیمن ، سردارعرفان سومرو، فاروق میمن سمیت صحافیوں ،

ادیبوں اور شاعروں نے مرحوم سانگی سجاولی کی سیاسی و ادبی کاوشوں پر روشنی ڈالی ، جبکہ سجن سرائی نے اس موقع پر سانگی سجاولی کا کلام پیش کرکے خوب داد وصول کی ۔
==========================