وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلٰی بلوچستان کی ہدایت پر ضلع شیرانی میں آگ بجھانے کے لئے کام تیز کر دیا گیا ہے، چیرمین ٹاسک فورس


وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلٰی بلوچستان کی ہدایت پر ضلع شیرانی میں آگ بجھانے کے لئے کام تیز کر دیا گیا ہے، چیرمین ٹاسک فورس

صوبائی ٹاسک فورس آگ بجھانے کے کام کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، میڈیا سے گفتگو

گرینڈ آپریشن میں تمام متعلقہ محکمے بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔


متعلقہ محکمے مقامی رضاکاروں کے تعاون سے آگ بجھانے کے کام میں مصروف عمل ہیں۔

کمیونٹی کے رضاکاروں کو ضروری اوزار مہیا کر دیے گئے ہیں۔ ٹاسک فورس

پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

کمشنر ژوب ڈویژن نے آگ پر قابو پانے کی غرض سے ڈویژن میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

آگ تک پہنچنے کے لئے سنگلاخ پہاڑوں میں 12 کلومیٹر طویل سڑک پر دن رات کام جاری ہے، دوستین جمالدینی سیکرٹری جنگلات بلوچستان
==========================