ریلوے ورکرز یونین کے چیئر مین منظور احمد رضی کا صحافیوں کے انتقال کر دکھ اور رنج کا اظہار۔کالم نویس ترقی پسند مزدور رہنما زبیر الرحمن کی صحتیابی کے لئے دعا

کراچی (آئی این پی)ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئر مین منظور احمد رضی نے مقامی انگریزی اخبار کے صحافی غلام عباس جیلانی ،اردو روزنامہ کے جاوید اقبال،نیوز چینل کے آئی ٹی انچارج ذیشان اقبال کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم غلام عباس جیلانی صحافی ہونے کے علاوہ دانش ور اور شاعر بھی تھے وہ ترقی پسند حلقوؓں میں کامریٹ کے نام سے جانے جاتے تھے۔ان کے انتقال سے


دنیائے صحافت ایک اچھے لکھاری سے محروم ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال اصول پرست اور بے باک صحافی تھے ۔انہوں نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کرتے ہوئے سچ لکھامنظور احمد رضی نے چینل آئی ٹی انچارج ذیشان اقبال کی خدمات کو بھی سراہاانہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عنایت فرمائیں دریں اثنا منظور احمد رضی نے کالم نگار ترقی پسند اور مزدور رہنما زبیر الرحمن کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زبیر الرحمن کو مکمل صحتیابی عنایت فرمائے۔#
==============================