قصور کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر بسیں اور رکشہ کھڑا کرکے روڈزکو بلاک کرنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے گلیاں محلے لاری اڈے کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر بسیں اور رکشہ کھڑا کرکے روڈزکو بلاک کرنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے گلیاں محلے لاری اڈے کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں شہرکی سیاسی،سماجی اور فلاحی تنظیموں کی قصور انتظامیہ سے اس کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل۔قصورکے مختلف علاقوں میں گلیوں محلوں میں سڑکوں پر بسیں اور رکشہ کھڑا کرکے روڈ ز بلاک کرنا معمول بنا گیا جن میں سرفہرست برات شاہ روڈ،کوٹ حلیم خان،شفیع والا چوک اور دیگر علاقوں میں رات دس بجے کے بعد روڈز کو بسیں اور رکشہ کھڑا کرکے بلاک کردیا جاتا ہے اور صبح کے وقت ڈرائیورحضرات دوبارہ اپنے سفر کا آغاز وہیں سے شروع کرتے ہیں اگر چھٹی کا دن ہوتو پھر رکشہ اور بسیں وہیں کھڑی رہتی ہیں اور آنے جانے والے شہریوں کو متبادل راستے ڈھونڈنے پڑتے ہیں شہر کی سیاسی،سماجی اور فلاحی تنظیموں نے اس کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ قصور اس کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے بھرپور کاروائی کرے۔تاکہ گلیوں محلوں کو لاری اڈا نہ بنایا جاسکے
=================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواح میں دو مختلف مقامات پر جنسی زیادتی کے دو مختلف واقعات میں ایک بچے سمیت دو افراد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا مقامی پولیس نے دونوں الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔جمبر موڑ کے رہائشی راشد مسیح نے پولیس تھانہ میں درخواست گزاری ہے کہ ملزم شہباز مسیح میرے 6سالہ بیٹے رابن مسیح کو ورغلاء پھسلاء کر نامعلوم پر لے گیا اور اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا پولیس تھانہ سرائے مغل مصروف کاروائی ہے۔شیخم کے ہائشی اللہ رکھا نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم شرافت اور اس کے ساتھی میرے 20سالہ بھتیجے علی حیدر کو ورغلاء پھسلاء کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنا یا ہے۔پولیس تھانہ شیخم مصروف کاروائی ہے۔
========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے چوہڑ ھ پورہ میں گھریلو ناچاقی پر جواں سالہ لڑکے کی خودکشی۔قصور کے نواحی گاؤں چوہڑھ پورہ میں گھریلوں ناچاقی پر اٹھارہ سالہ نوجوان کاشف نے دلبرداشتہ ہوکر پھندہ لیکر خود کشی کر لی۔متوفی سیکنڈ ائر کا طالب علم تھا،والدین کا غم سے برا حال۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور محمد عمر نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میں نجی بینک سے رقم نکلوا کر آرہاتھا کہ ریلوے روڈ کے قریب دوکس مسلح ڈاکوؤں نے کنپٹی پر پستول تان کر زبردستی 3لاکھ 45ہزار تین سو روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ اے ڈویژن مصرو ف کاروائی ہے جبکہ محمد عمران نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میں اپنے بھائی سے موضع پیال کلاں سے رقم لیکر آرہا تھاکہ کھڈیاں میں بانسوں کے پاس تین کس نے گن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر 20ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ہے۔پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف کاروائی ہے۔
=============================