عوامی جمہوریہ چین سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے مسٹر میکس ما، صدر تانگ چائنیز انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور معدنیات کے کاروبار کے لیے چائنا کے جنچوان گروپ کے چیف مسٹر وانگ ڈوچوان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا-


بہاول پور( محمدعمرفاروق خان )عوامی جمہوریہ چین سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے مسٹر میکس ما، صدر تانگ چائنیز انٹرنیشنل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور معدنیات کے کاروبار کے لیے چائنا کے جنچوان گروپ کے چیف مسٹر وانگ ڈوچوان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا- اس دورے کی دعوت ڈاکٹر حافظ محمد آصف، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن نے دی تھی۔وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کے مختلف تدریسی و انتظامی شعبوں کا دورہ کیا اور انفراسٹرکچر اور سہولیات کو سراہا۔


اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب، پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نوید اختر، ڈینز، ڈائریکٹرز اور پرنسپل افسران کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ میں روایتی چینی طب، زراعت، انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وفد نے تکنیکی اور ہنر پر مبنی تعلیمی پروگراموں میں وظائف کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ 210 تکنیکی تعلیم کے پروگراموں میں تعاون کیا جا سکتا ہے جو چینی یونیورسٹیوں میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ان کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی میں ان تعلیمی پروگراموں کو متعارف کرانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ مزید برآں پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ڈاکٹر عابد شہزاد اور ڈاکٹر حافظ محمد آصف چینی حکام سے بات چیت جاری رکھیں گے اور مزید ملاقاتوں کی منصوبہ بندی کریں گے۔
================================


بہاول پور( محمدعمرفاروق خان )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق دو روزہ دورے پر آج مورخہ 23 مئی کو بہاول پور پہنچے گے ۔سراج الحق اپنے دورے کے پہلے روز چولستان میں ٹو بہ ناگڑا میں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کرینگے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے اور چولستانیوں سے خطاب کرینگے ۔سراج الحق دورہ کے دوسرے روز مسجد الحق ورکرز کنونشن میں کارکنان سے خطاب کرینگے ۔

================================


بہاولپور (محمدعمرفاروق خان )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ورلڈ پریس فریڈم ڈے منایا گیا. اس موقع پر بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے صدر اے مجید گل نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان میں آزادی صحافت کے لئے جدوجہد جاری ہے اور صحافیوں نے ہمیشہ سچ کا علم بلند رکھنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا حتی کہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کئی صحافیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا. شہدائے صحافت کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. بہاولپور یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری محمد اکرم ناصر نے کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے مناتے ہوئے ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ صحافت پر قدغن لگانے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا. اور حالات بھلے کچھ بھی آزادی صحافت کا پرچم سربلند رکھیں گے. ممبر ایف ای سی امین عباسی نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے صحافیوں نے ہمیشہ اپنے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑی ہے آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا. دریں اثنا بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر امین باسط ‘ نائب صدر عمران بھنڈر ‘ فنانس سیکریٹری آصف کبیر ‘ آفس سیکریٹری رضوان اشرف ‘ جوائنٹ سیکریٹری شاہد بشیر انجم اور ایگزیکٹو ممبرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے آزادی صحافت کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرایا.

=================================