عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو تباہی وبربادی سے دوچار کیااور ملک میں انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا عمرا ن نیازی ایک فتنہ ہے جودوبارہ سر اٹھانے کی کو شش کررہاہے

بہاولپور(محمدعمرفاروق خان ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو تباہی وبربادی سے دوچار کیااور ملک میں انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا عمرا ن نیازی ایک فتنہ ہے جودوبارہ سر اٹھانے کی کو شش کررہاہے وہ بہاولپور میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہی تھیں ۔


کنونشن میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ،نامزد گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ،نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب وسابق سنیٹر چوہدری سعود مجید، سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنٹر، رانا تنویر ، عبدالرحمن خان کانجو، علی عباس پیرزادہ، محمود مجید ،راناطارق ، چوہدری سعد مسعود ڈویژنل صدر، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ رانا ساجد ، منور حیات عباسی ، اکمل بھٹی ، بیگم پروین مسعود بھٹی ، فوزیہ ایوب قریشی، خالد ججہ،بہاولنگر


،رحیم یارخان، لودھراں کے مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی عہدیداروں سابق ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کو پولرائزیشن کاشکار بنادیاگیا ہے ۔عمران نیازی جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کررہا ہے ۔ملک کو انتشاراور تباہی سے بجانے اورنفرت کی سیاست کا خاتمہ کر نے کے لئے مسلم لیگ(ن) کی لیڈر شپ اور کارکنان کوکلیدی


کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ بہاولپور مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے ۔ جہاں آکر اپنے گھر جیسااحساس ملتاہے ۔ 28مئی کا بہاولپور کا یوم تکبیر کے حوالے سے ہو نے والا جلسہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ 2017میں ہم سے ترقی کرتااورپھلتا پھولتا پاکستان لے لیا گیا۔


اوراسے ایک فتنے کے حوالے کردیاگیا جس نے ترقی کرتے پاکستان کو تباہی سے دوچار کردیا ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ(ن) کے اکابرین نے بھی خطاب کیا۔
=============================