حکومت اپنی آئنی مدت پوری کرے گی۔ عمران نیازی ایک فتنہ ہے جس نے ملک میں بے حیائی اور بے غیرتی کو فروغ دیا شیریں مزاری کو ان کے اپنے دورحکومت میں درج کیے گئے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا

بہاولپور(محمدعمرفاروق خان ) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ حکومت اپنی آئنی مدت پوری کرے گی۔ عمران نیازی ایک فتنہ ہے جس نے ملک میں بے حیائی اور بے غیرتی کو فروغ دیا شیریں مزاری کو ان کے اپنے دورحکومت میں درج کیے گئے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا آج پی ٹی آئی کے لئے عدالتیں رات 12بجے کھلتی ہیں جبکہ ہمارے لئے دن12بجے بھی عدالتیں نہیں کھولی گئی۔ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ناقص اور غلط معاہد ہ کیا وہ بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے راناثنااللہ نے کہاکہ عمران نیازی ملک کو انتشار اورتباہی سے دوچار کر نے کے درپے ہے اس نے ملک میں بے ہودگی اور بدتہذیبی کے کلچر کور فروغ دیا لیکن ہم جواب میں تھپڑ رسید کر نا یا گالی دینے


کی تائید نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ شیر یں مزاری کو جعلسازی کے مقدمے میں گرفتار کیاگیا جو بزدار حکومت نے درج کرایا انہوں نے کہاکہ شیریں مزاری کو گرفتار کر نے کا طریقہ اسی طرح غلط تھا جس طرح مریم نواز کو غیر مناسب طریقے سے گرفتار کیا گیا۔ شہباز شریف سمیت مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنمائوں کے پیچھے نیب کو لگایاگیا ۔شہزاد اکبر ے چن چن کر اپنے چیلوں کو پراسیکیوٹر لگایا۔ انہوں نے کہاکہ جسے ایوان نے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا اس ے 22ماہ بے گناہ جیل میں رکھا گیا۔ راناثنااللہ نے کہاکہ ہماری اتحادی حکومت ہے تمام فیصلے حکومت


مین شامل اتحادیوں کی مشاورت سے کئے جاتے ہیں مسلم لیگ(ن) الیکشن کی خواہاں تھی لیکن اتحادیوں کی مشاورت سے عدم اعتماد کا آپشن قبول کیا۔ اتحادی حکومت کے بنیادی فیصلے مشتر کہ فورم پر ہوتے ہیں ۔ لانگ مارچ کی کال پر اتحادی فورم جو فیصلہ کرے گا اس پر عمل درآمد ہو گا۔ اتحاد نے لانگ مارچ کے خلاف فیصلہ دیا تو انہیں گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیں گے اورضرورت پڑنے پر گرفتاریاں بھی کی جائیں گی انہو ںنے کہاکہ 28مئی کو یوم تکبیر کے سلسلے میں بہاولپور میں ہو نے والا جلسہ تاریخ ساز ہو گا اس جلسے سے وزیراعظم شہباز شریف اور


مریم نواز بھی خطاب کریں گی انہوں نے کہاکہ 28مئی کے یوم تکبیر سے اتحکام پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ اس جلسے سے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کا خطاب متوقع ہے ۔ میں بطور صدر مسلم لیگ(ن) پنجاب اس جلسے کے انتظاما ت دیکھنے آیاہو ں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے حوالے سے سائبر کرائم ایکٹ موجود ہے لیکن اس میں جان نہیں ہے حکومت ،اپوزیشن اور میڈیا کو مل کر اس قانون کو موثربنانا ہوگا۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ ملکی معیشت کو سدھارنے کے لئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے


پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے سابق حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے غلط معاہد ہ کرکے ہمیں جکڑ دیا گیا آج معاہد ہ چھوڑنے سے بھی بات نہیں بنتی معاشی ماہرین صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور معاشی فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے
===============================