تمہیں امریکہ نے نہیں انہوں نے نکالاجنہوں نے بنایاتھا لیڈرموت سے نہیں بلکہ موت لیڈر سے ڈرتی ہے بین الاقوامی ٹاوٹوں اورگماشتوں کے ساتھ ہماری بات نہیں ہوسکتی ہے

بہاول پور( محمد عمرفاروق خان ) تمہیں امریکہ نے نہیں انہوں نے نکالاجنہوں نے بنایاتھا لیڈرموت سے نہیں بلکہ موت لیڈر سے ڈرتی ہے بین الاقوامی ٹاوٹوں اورگماشتوں کے ساتھ ہماری بات نہیں ہوسکتی ہے غلامان رسول کاخون سڑکوں پربہتارہا اورتم خاموش رہے ان خیالات کااظہار تحریک لبیک پاکستان کے حافظ محمد سعدحسین رضوی نے گذشتہ روز ہاکی اسٹیڈیم بہاول پورمیں نظام مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے گذشتہ حکومت پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ وہ چلے تھے تحریک لیبک پاکستان کوبین کرنے کے لئے مگران کی اپنی حکومت ہی نہیں رہی ‘ انہوں نے کہاکہ اب ووٹ کوعزت دوکابیانہ کہاں گیا اب توعزت صرف اس کی ہوگی جوحضورکی عزت کی بات کریگا انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم صرف اورصرف نظام مصطفی کے


نفاذ کیلئے میدان سیاست میں آئی ہے انہوں نے کہاکہ باباجی نے بتادیا تھاکہ ہمیشہ دشمن کے سامنے سراٹھاکرچلو اور کمزور کودیکھوتواس کی مددکرو اورظالم سامنے آجائے تواس پرقہربن پرٹوٹ پڑو’انہوں نے کہاکہ بہاول پوراسٹیڈیم میں ہزاروں کی تعدادمیں لیبک کے کارکنان کی موجودگی اس بات کی غمازی کرتاہے کہ اب حقیقی تبدیلی آکررہے گی اور اس ملک میں نظام مصطفی کانفاذ ہوکررہے گا انہوں نے کہا کہ


گذشتہ دورحکومت میں غلامان رسول کا خون سڑکوں پربہتارہا اورتمہاری حکومت خاموش رہی ابھی ذلت تمہاری مقدرمیں لکھی جاچکی ہے تمہیں امریکہ نے نہیں بلکہ انہوں نے نکالا جنہوں نے تمہیں بنایاتھا اگرتم نے ایک بھی جلسہ بھی ناموس رسالت کے لئے کیاہوتا یافرانس کے آگے کھڑے ہوجاتے توہم تمہارے ساتھ کھڑے ہوتے انہوں نے کہاکہ آج تک اس ملک کوپڑھے لکھے افراد نے


نقصان پہنچایاہے ہمیں پڑھے لکھے نہیں بلکہ دیانتدار افراد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو تخت پر بٹھانا تحریک لبیک کا مشن ہے تحریک لبیک کے کارکن آخری سانس تک ناموس رسالت پر پہرہ دیں گے ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے اپنی جان تک قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم رہتی دنیا تک نبی کے دین سے وفادار رہیں گے انہوں نے کہا کہعاقبت نا اندیش حکمرانوں نے طاقت کے نشہ میں تحریک لبیک کے کارکنوں پر ظلم و تشدد کیا تحریک لبیک کے کارکنوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی تحریک لبیک کے کارکنوں کا قصور صرف یہی تھا کہ انہوں نے


مطالبہ کیا کہا کہ تحریک لبیک کے کارکنوں کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے ملک فرانس کے سفیر کو واپس بھیجا جائے اور اس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ایک سال بھی نہیں گزرا کہ ظالم حکمرانوں کو اللہ تعالی نے سبق سیکھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گردنیں کٹ تو سکتی ہیں لیکن کسی ظالم کے سامنے جھک نہیں سکتیں اس موقع پر محسن فریدچشتی جنر ل سیکریٹری جنوبی پنجاب’چوہدری محمدافضال ناظم ضلع بہاول پور’محمدمجاہداسماعیل امیرملتان ڈویژن’ بھی موجودتھے
===============================