وزیراعظم پاکستان/اعلی سطحی اجلاس و اہم فیصلے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ضلع شیرانی و موسی خیل کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات سے متعلق ویڈیو لنک کے ذریعے اعلی سطحی اجلاس۔

ہفتہ21 مئی 2022

وزیراعظم پاکستان/اعلی سطحی اجلاس و اہم فیصلے

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ضلع شیرانی و موسی خیل کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات سے متعلق ویڈیو لنک کے ذریعے اعلی سطحی اجلاس۔

اجلاس میں وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع، کورکمانڈر بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر نے شرکت کی۔


پاک آرمی، رینجرز ، ایف سی، انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور لیویز کی جنگی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں آگ سے متاثرین کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان

اجلاس میں جاں بحق افراد کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی درخواست پر ایران سے آگ بجھانے والا مخصوص طیارہ ضلع شیرانی روانہ کردیا گیا ہے۔


واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی تعلیم، صحت اور روزگار کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ

حکومت آگ سے متاثرین کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ

آگ پر قابو پانے اور امدادی کاروائیوں کو تیز کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو ضروری اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
=============================