راشد لطیف میڈیکل کالج میں ٹھرڈ کا نووکیشن کی پر وقار تقریب کا اہتمام وائس چانسلر راشد لطیف میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف کے زیر اہتمام کیا گیا ۔


راشد لطیف میڈیکل کالج میں ٹھرڈ کا نووکیشن کی پر وقار تقریب کا اہتمام وائس چانسلر راشد لطیف میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف کے زیر اہتمام کیا گیا ۔جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم اور پی ایم سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ارشد تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ کانوکیشن میں ڈاکٹرز کو ڈگریوں سے نوازہ گیا۔جس میں ڈاکٹرز نے پرجوش طریقے سے حصہ لیا اس موقع پر ڈاکٹر طیبہ کو پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں پروفیشنل ایگزامینیشن2021میں ٹاپ کرنے پر گولڈ میڈل دیا گیا ۔اس موقع پر پرنسپل راشد لطیف میڈیکل کالج پروفیسر آفتاب محسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ راشد لطیف میڈیکل کالج ڈاکٹرز کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی کر رہا ہے۔ ڈاکٹر مریضوں کے لئے مسیحا ہے آج فارغ التحصیل ڈاکٹرز سے حلف لیا جائے گا کہ مریضوں کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
==========================


لاہور ( ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دو سالہ ایم اے /ایم ایس سی پروگراموں کے سمسٹر بہار 2022کے داخلوں کی تاریخ میں 15جون 2022تک لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کر دی گئی ہے۔ایم اے /ایم ایس سی پروگرامز ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت آخری بار پیش کئے جار ہے ہیں۔تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو مستفید کرنا ہے۔ داخلہ کے خواہشمند طلبہ اپنی مرضی کا مضمون منتخب کر کے نئی تاریخ تک آن لائن اپلائی کریں۔ مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل آفس لاہور رابطہ کر سکتے ہیں


===========================
ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان جو کہ سارے پاکستان کے Specialist_Doctors کی واحد نمائندہ جماعت ھے اور Specialist_Doctors کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا دفاع کرتی ھے مقتدر حلقوں پر واضح کرتی ھے کہ Dr Nasa Ranjha جیسے محنتی فرض شناس اور قابل میڈیکل پروفیشنل یا پھر سرگودھا کے کسی بھی Specialist_Doctor کے خلاف سیاسی بنیادوں کے تحت کوئی بھی ناانصافی کی گئی ناجائز طور پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا تو اسکو برداشت نھیں کیا جاۓ گا اور اس پر سخت ردعمل آنا ممکن ھے۔۔۔اس لیۓ بہتر یہی ھے کہ انکوائری کے احکامات فوری طور پر واپس لیۓ جائیں جب حکومت پنجاب کا اپنا بنایا ھوا قانون/نظام ہیلتھ کئیر کمیشن موجود ھے تو اصول یہی ھے کہ اگر کسی بھی مریض/اسکے رشتے دار کو لگتا ھے کہ علاج میں غفلت ھوئی ھے تو وہ وھاں جا سکتا ھے۔۔سیاسی مقاصد کے لیۓ ڈاکٹرز کی تذلیل/ھراساں کرنا سرعام انکی عزت سے کھیلنا بلکل بھی مناسب کام نھیں ھے۔پہلے ھی عمران خان کے دور حکومت میں پنجاب میں صحت کا نظام تباہ و برباد ھو چکا ھے اور اس کے یاسمین راشد جیسے نکمے،نالائق،نااھل اور کرپٹ وزیروں اور مشیروں نے بہت اذیت پہنچائی بڑے زخم دیۓ محکمہ صحت سے وابستہ ملازمین کوموجودہ حکومت ان زخموں پر مزید نمک نا ھی چھڑکے تو بہتر ھے۔
=======================

راشد لطیف میڈیکل کالج میں ٹھرڈ کا نووکیشن کی پر وقار تقریب کا اہتمام وائس چانسلر راشد لطیف میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف کے زیر اہتمام کیا گیا ۔جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم اور پی ایم سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ارشد تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ کانوکیشن میں ڈاکٹرز کو ڈگریوں سے نوازہ گیا۔جس میں ڈاکٹرز نے پرجوش طریقے سے حصہ لیا اس موقع پر ڈاکٹر طیبہ کو پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں پروفیشنل ایگزامینیشن2021میں ٹاپ کرنے پر گولڈ میڈل دیا گیا ۔اس موقع پر پرنسپل راشد لطیف میڈیکل کالج پروفیسر آفتاب محسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ راشد لطیف میڈیکل کالج ڈاکٹرز کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی کر رہا ہے۔ ڈاکٹر مریضوں کے لئے مسیحا ہے آج فارغ التحصیل ڈاکٹرز سے حلف لیا جائے گا کہ مریضوں کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔
=================================

سکھ مذہب کے چوتھے گورو ارجن دیو کے شہیدی دن (جوڑ میلہ) اور پنجاب کے سکھ لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی بر سی کی تقریبات کے انتظامات بارے متروکہ وقف املاک بورڈ آفس میں ڈ پٹی سیکر ٹری شرائن , عمران گوندل , کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی انتظامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پردھان سردار امیر سنگھ , بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی , امجد الطاف , ڈاکٹر تنویر مشتاق سمیت پولیس , رینجرز, ریلوے اور دیگر مختلف اداروں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں مختلف امور پر اہم مشاورت کی گئی . عمران گوندل کا کہنا ہے کہ چیرمین بورڈ حبیب الرحمنٰ گیلانی کی ہدایات پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے ہیں بورڈ ایڈیشنل سیکر ٹری شرائنز رانا شاہد نے بتایا کہ گورو ارجن دیو کے شہیدی دن (جوڑ میلہ ) کی مرکزی تقریب 16 جون جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی بر سی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں منعقد ہو گی بھارت سے آنے واے مہمانوں کے لئے حکومت پاکستان ویزے جاری کر دیئے ہیں , پردھان سردار امیر سنگھ کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ بورڈ نے PSGPC کی مشاورت سے تمام انتظامات مکمل کیے ہیں جس پر ہم بے حد مطمن ہیں

=================================

پلاک محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب اوربزم انجم رومانی پاکستان کی جانب سے ممتاز شاعرو صحافی انوارقمر کو شاندار ادبی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں “نجم ادب و صحافت ایوارڈ”پیش کۓ جانے کے بعد انکے اہل خانہ کا جناب مجیب الرحمٰن شامی،سنیٹر سجاد بخاری، محترمہ صغریٰ صدف،پروفیسر شفیق فاروقی ،ڈاکٹر عبدالکریم خالدکے ساتھ گروپ فوٹو

================================