لاہورٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ”پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس“کے موضوع پر سیمینارکا انعقادکیا گیا


لاہور(کامرس رپورٹر )لاہورٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ”پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس“کے موضوع پر سیمینارکا انعقادکیا گیا،سیمینارمیں ممبران کو زرعی انکم ٹیکس ایکٹ 1997، گوشوارے میں زرعی ٹیکس کے اندراج کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ممبران کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔اس حوالے سے


لاہور ٹیکس کی ٹیکس اکیڈمی نے “پنجاب میں زرعی انکم ٹیکس “کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا۔سیمینارمیں ٹیکس اکیڈمی کے چیئرمین ندیم بٹ نے خصوصی لیکچر دیا،جس میں زرعی ٹیکس کی خدوخال اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لاہورٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد نعمان یحییٰ نے کہاکہ زرعی انکم ٹیکس کے قانون کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،


مستقبل میں اس کی اہمیت مزید بڑھ جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ٹیکس سسٹم میں ا س کا اہم کردار ہے،اگر آپ گوشوارے میں زرعی انکم ٹیکس ادا نہیں کرینگے تووفاقی حکومت سیکشن 111 کے تحت اسے ٹیکس گزار کی آمدن کا حصہ بناکر ریکوری کرسکتی ہے،سیمینارمیں نائب صدر شکیل بسرا،مرزا مبشر ،احمدانور،چوہدری اسرار سعید سمیت ممبران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
========================