کتاب انسان کی ایک بھترین دوست ہے اگر ہم کتاب سے دوستی رکھیں تو دنیا کی کوئی جنگ ہم نہیں ہار سکتے مگر ہمیں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ …..

میرپورخاص== تحسین احمد خان=== کتاب انسان کی ایک بھترین دوست ہے اگر ہم کتاب سے دوستی رکھیں تو دنیا کی کوئی جنگ ہم نہیں ہار سکتے مگر ہمیں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کتاب دوستی کی وفاداری کی تاریخ گواہی دے رہی ہے اور اس پر پوری دنیا کا اعتماد ہے مگر یہ رجحان ہمارے اضلاع میں نہ ہونے کے برابر ہے اس امر کا اظہار صدر میرپورخاص پریس کلب نظیر پنھور اور صدر روٹری کلب سینٹرل شہزادو ملک نے آرٹس کونسل تھر اور آ ٰرٹس کاؤنسل میرپورخاص کی جانب اور رورل ڈولپمینٹ انیشیٹو کے تعاون سے گلستان بلدیہ پارک میرپورخاص


میں منعقدہ 3 روزہ میرپورخاص لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا فیسٹیول کے چیف آرگنائیزر کشور کمارآسوانی، رورل ڈیولپمینٹ انیشیٹو کے رہنما محمد بخش کپری، سابق یو سی چیئر مین رشید پنھور، سابق یوسی چیئرمین محمد رفیق لغاری، سینئر صحافی صدیق ساگر، مصنف قائم سولنگی اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص میں لوگوں کے لطف اندوز ہونے کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں ایسے پروگرام یہاں ضرور ہونے چاہیئے ہم کشور کمار کے مشکور ہیں کہ انہوں نے یہ پروگرام ہمارے شہر میں منعقد کرانے


کو اہمیت دی فیسٹیول میں نذیر پنھور نے مزید کہا کے اگر ہمارے پاس کتاب جیسا دوست نہیں تو ہم اس مقابلے کے دور میں اپنے آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ کیسے جیتیں گے ہمیں اس دوست کو مل جل کر واپس لانا پڑے گا ورنہ تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے بتایا کہ میرپورخاص میں موجود لائبریریوں میں سی ایس ایس کی مکمل تیاری کی کتابیں نہیں ہیں میرپورخاص پریس کلب میں لائبریری بنائی جا رہی ہے جس میں معلومات کے لئے ہر سھولت فراہم کی جائے گی اور اس کے ساتھ آرٹس کونسل لائبری کی بحالی کے لئے ڈپٹی کمشنر کو کہا گیا ہے جس کی بحالی کیلئے انہوں نے وعدہ بھی کیا ہے اس موقع پر چیف آرگنائزر کشور کمار نے


بتایا کہ میرپورخاص لٹریچر فیسٹیول 20 مئی سے شروع کیا گیا ہے جوکہ 22 مئی 2022 تک تین دن گلستان بلدیہ میرپورخاص میں جاری رہے گا لوگوں کو چاہیئے کے وہ اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کریں فیسٹیول میں شھروں اور دیہی علاقوں سے وابستہ لوگ علم، ادب، ہنر، زراعت کے رنگوں اور میگا فیملی شو سے لطف اندوز ہوں گے تھر سے لائیو گھریلو دستکاری کی ٹیمیں شرکت کریں گی اس میں کرپشن کو روکنے کا سیشن، میرپورخاص ریجن میں خودکشیوں کا بڑھتا ہوا رجحان و دیگر سماجی مسائل پر


بھی سیشن کرائے جائیں گے اس کے ساتھ دیگر مختلف اسٹال بھی لگائے گئے ہیں پروگرام میں سابق آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میر نادر ابڑو بھی شرکت کریں گے اس موقع پر پارو مل پریمی، سماجی رہنما نوشابہ ناز، بختیار شاھ اور دیگر بھی موجود تھے٭٭

===============================