جنگل میں آگ لگانے والی ڈولی کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگا کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی خاتون کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

اس نئی ویڈیو میں ڈولی بھارتی گانے پر اداکاری کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں جبکہ اُن کے عقب میں نظر آنے والا قدرتی نظارہ آگ کی نذر ہے۔

معروف ٹک ٹاکر ڈولی کے اس عمل پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ڈولی کی جانب سے آگ لگا کر ویڈیوز بنانے پر اُن کے خلاف مقدمہ اور گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے والی ٹک ٹاکر کون ہے؟
واضح رہے کہ ڈولی ایک مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر، سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت، ماڈل اور ٹک ٹاکر ہیں، جو 16 اگست 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئیں تھی۔
ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ان کا اکاؤنٹ ’ڈولی فیشن‘ کے نام سے ہے جہاں انہیں 11 اعشاریہ 5 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

ڈولی نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 19 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 319.9 ملین لائکس آ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈولی کے 4 لاکھ 75 ہزار فالوورز ہیں۔