قصور ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں شدید گرمی کے باوجود بچہ وارڈز سمیت زیادہ تر وارڈز کے ائر کنڈیشنڈ خراب ھونے سے مریض شیدید پریشان


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں شدید گرمی کے باوجود بچہ وارڈز سمیت زیادہ تر وارڈز کے ائر کنڈیشنڈ خراب ھونے سے مریض شیدید پریشان۔ڈپٹی کمشنرقصورسے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔پی ٹی آئی کارکن میاں حامد مختار سمیت متعدد شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور محمد فیاض احمد موہل سے اپیل کی ھے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں ائر کنڈیشنڈ،پینے کے ٹھنڈے پانی سمیت ضروری اشیاء سہولیات کا فقدان ھے اور اجکل گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ کا الرٹ جاری ھونے کے باوجود ہسپتال میں،بچہ وارڈ، سرجیکل وارڈ، میڈیکل وارڈ، اور دیگر وارڈز کے اے۔سی۔ بند کر دیے گئے ہیں یا زیادہ تر خراب ہیں۔ایر کنڈیشنڈ ببد ھونے سے مریضوں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ ڈاکٹرز حضرات کے تمام رومز میں سارے اے۔سی۔ مسلسل چل رہے ہیں۔میاں حامد مختار، مہر محمد سلیم اور محمد اشتیاق مہر اور دیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کی یے کہ ہسپتال میں مریضوں کو زندگی کی ضروری سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ اور وارڈز میں جو اے،سی خود بند کئے ہیں انہیں فوری چالوں کرایا جائیں اور خراب ائر کنڈیشنڈ کو ٹھیک کروایا جائے۔

===========================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود شیخ پورہ میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل۔شیخ پورہ گاوں میں ملزمان ظہور،نعیم،ندیم وغیرہ کسان نیامت بیگ اور دیگر کسانوں کے زرعی رقبہ پر اپنے ڈیرے کے لئے راستہ بنانا چاھتے تھے جس پر نیامت وغیرہ نے مقامی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیاتھاآج ملزمان نے اسلحہ سے لیس ھوکر نیامت بیگ کے زرعی فارم پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ملزمان کی فائرنگ سے رمضان نامی شخص شدید زخمی ھوگیا ملزمان کی فائرنگ کرنے اور رمضان کو زخمی کرنے کی ویڈیو میڈیا کو موصول ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ھونے والے رمضان نامی شخص کو تشویشناک حالت میں ڈی اہچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ شوھد اکٹھے کرنے شروع کردیئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی
====================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ایس ای لیسکو قصور نے کہا ھے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری برائے توانائی راشد محمود کی زیر نگرانی لیسکیو فیسلیٹٹرز نے قصور میں کام کا آغاز کر دیا ہے،قصور میں 2ہزار سے زائد ملازمین آج ریجن بھر کے 6لاکھ افراد سے ان کے رابطے نمبر لیں گے۔ان خیالات کا اظہار ایس ای لیسکو قصور اصغر سکھیرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حکم کی روشنی میں وفاقی سیکٹری توانائی فسلیٹیٹرز کی تربیت کر کے انہیں فیلڈ میں بھیجا گیا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر شروع کیے گئے اس رابطہ مہم کے ذریعے لیسکیو اپنے صارفین کی شکایت کے فوری ازالے اور لوڈ مینجمنٹ شیڈول سمیت دیگر سہولیات ان تک پہنچائیں گے لیسکیو واپڈا نے صارفین کی سہولت کے لیے مزید بہتر اقدامات کیے ہیں جو صارفین گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔قصور میں 2ہزار سے زائد ملازمین آج ریجن بھر کے 6لاکھ افراد سے ان کے رابطے نمبر لیں گے اور اپنا واٹس ایپ نمبر بھی صارف کو نوٹ کروائیں گے وفاقی سیکٹری توانائی کی ہدایت پر ان فسلیٹیٹرز کی تربیت کر کے انہیں فیلڈ میں بھیجا گیا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر شروع کیے گئے اس رابطہ مہم کے ذریعے لیسکیو اپنے صارفین کی شکایت کے فوری ازالے اور لوڈ مینجمنٹ شیڈول سمیت دیگر سہولیات ان تک پہنچائیں گے لیسکیو واپڈا نے صارفین کی سہولت کے لیے مزید بہتر اقدامات کیے ہیں جو صارفین گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں
=====================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اسلامیہ ڈگری کالج برائے بوائز قصور میں آوٹ سائیڈر طلباء کو کالج میں داخل نہ دینے پر غنڈہ گرد عناصر کی شدید فائرنگ،فائرنگ اور جھگڑے میں 2 پروفیسرز سمیت 3 افراد شدید زخمی ھوگئے۔گزشتہ روز کالج میں طلباء یونین کے انتخابات کے سلسلہ میں پرائیویٹ کالج کے مسلح آوٹ سائیڈر طلباء کالج میں داخل ھونے سے کو روکنے پر نامعلوم طلباء نے پروفیسرز اور گارڈ پر فائرنگ کی جس سے وہاں جھگڑا ھو گیا جس سے سئینر پروفیسر ملک اصغر، پروفیسر مرزا افتخار بیگ اور گارڈ شدید زخمی ھوگئے۔ فائرنگ سے کالج میں شدید بھگڈر مچ گئی۔خوف وحراس پھیل گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق پولیس نے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج کے گیٹ پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا ھے۔پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ھوا ھے کہ دو طلبا گروپوں کے درمیان جھگڑے سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے جائے واردات سے گیارہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیا ھے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ھے اور ھدایت کی ھے کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اولین ترجیح، فائرنگ کے واقعات ہرگز قابل قبول نہیں ھے۔
======================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری کے بعد ممبر قومی اسمبلی سعد وسیم شیخ کی دیگر مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ میڈیا ٹاک،حلقہ این اے 137کے کارکنان اور شہریوں کو کامیابی پر مبارکباد۔قصور میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری کے بعد ممبر قومی اسمبلی سعد وسیم شیخ کی دیگر مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ میڈیا ٹاک، حلقہ این اے 137 کے تمام شہریوں کو یونیورسٹی قیام میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔چھ ماہ کے اندر یونیورسٹی کا کام شروع ھوجائے گا،تحصیل قصور میں قائم ھونے والی یونیورسٹی کا نام یونیورسٹی اور قصور رکھا گیا ھیسو ملین فنڈز وزیر اعظم شہباز شریف کہ ھدائیت پر اے ڈی پی میں رکھے گئے ھیں رتعلیم حاصل کرکے ھی ملک ترقی کرسکتا ھیوزیراعظم میاں شہباز شریف نے میرا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جسپر ہم اپنے حلقہ کے عوام کی جانب سے انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ہم نے وزیراعظم سے میڈیکل کالج کی بھی منظوری کروانی ہییونیورسٹی کے قیام کے لیے 80 سے سو ایکڑ قطعہ اراضی کی ضرورت ہوتی ہیضلعی انتظامیہ کو یونیورسٹی کے لئیے سرکاری اراضی فراہمی کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں وفاقی حکومت تعلیم کی فراہمی کو اولین ترجیح سمجھتی ہیجس جس نے یونیورسٹی کے مطالبے کے لئیے آواز اٹھائی ان سب کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
===================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے منڈی عثمانوالہ خفیہ اطلاع پر پولیس کی مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طورپر گیس اور پڑول ریفلنگ کرنے پر مختلف دوکاندداروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف 285/286ت پ جرم کا ارتکاب کرنے پر مقدمات درج کیے گئے۔پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ نے خفیہ اطلاع پر مین بازار عثمانوالہ میں چھاپہ مارکر کنڈاو گیس بھرنے والی مشینیں موٹر برآمد کرکے غیر قانونی طورپر گیس اورپڑول ریفلنگ کرنے پر 285/286ت پ جرم کا ارتکاب کرنے پردوکاندار محمد اکرم،محمدانور،تتارا کامل کے رہائشی مہردین اورمحمد عامر کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔پولیس تھانہ منڈعثمانوالہ مصروف کاروائی ہے۔
==================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے عثمانوالہ سے گرلز ہائی سکول کے باہر سے نامعلوم ملزمان لڑکی کو اغواء کرکے لے گئے۔مقامی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔محی الدین نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میرا بیٹا انور امتحان میں پیر دلانے کے لیے میری 16سالہ بیٹی (ا)کو گرلز ہائی سکول کے باہر چھوڑ کر گیا تھا میری بیٹی کو سکول کے باہر سے ہی نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے۔اپنے طور پر بھی کافی تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہیں ملا ہے ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ مصروف کاروائی ہے۔
==================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے کوٹ جوئیانوالہ میں اوباش نے کمسن بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا مقامی پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔عنایت علی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا7سالہ بیٹا حمزہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے گیا تو ملزم حیدر علی اسے ورغلاء پھسلا ء کر اپنی حویلی میں لے گیا اور جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا پولیس تھانہ سٹی پھولنگر مصروف کاروائی ہے۔
===============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصوروگردونواح میں ڈکیتی،چور ی اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موبائلفون،مال مویشی و دیگر سامان لوٹ لیا۔ حافظ وسیم نے پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں دیپالپور سے گھر کو آرہا تھاکہ بائی پاس کے قریب دوکس نامعلوم نے گن پوائینٹ پر 2لاکھ روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیا ہے۔محمد کاشف نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں درخواست دی ہے کہ میں نجی پمپ پر موجود تھاکہ دوکس مسلح ایک نامزد اور دوسرا نامعلوم آئے اور گن پوائینٹ پر زبردستی 30ہزور چھ سور روپے نقدی اور میری والدہ سے دو تولہ طلائی زیورات چھین کر لے گئے ہیں۔غلام علی نے پولسی تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ رائیونڈ رو ڈکھارا موڑ پر 17سوروپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔وقاص نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں اطلاع دی ہے کہ نامعلوم چور گھر سے نقدی اور ایک سونے کی انگوٹھی طلائی زیورات لے گئے ہیں۔سہیل نے پولیس تھانہ میں اطلا ع دی ہے کہ نامعلوم چور میرا کٹا چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
================================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کے امتحانی مراکز کے دورے‘تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی نے گورنمنٹ ہائی سکول مصطفی آباد، اسسٹنٹ کمشنر قصور نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجو ایٹ کالج قصور، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج پتوکی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھاکشن میں قائم کردہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹر کے انتظام و انصرام کو احسن انداز سے چلایا جائے اور کسی بھی قسم کی بدنظمی نہیں ہونی چاہیے۔ امتحانی مراکز میں بجلی کی بلا تعطل دستیابی، پنکھوں کے فعال، پینے کے صاف پانی اور پر سکون ماحول کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی اوقصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس کا امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے اور جرائم کے انسداد کیلئے روزانہ کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 133 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد، 1223افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے احسن قدم اٹھاتے ہوئے ضلع کے کرائم پوکٹس کے ایریا ز میں سرچ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا، اس سلسلہ میں ایس ڈی پی اوز کو احکامات جاری کیے گئے، امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ ہر سرکل میں کرائم پوکٹ ایریاز میں سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں، گزشتہ ایک ہفتہ میں ضلع بھر کے مختلف ایریاز میں کل سات سر چ آپریشن کیے گئ… قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ریسکیو 1122 نے تین دن قبل مصطفی آباد نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد کر کے ورثاء کے حوالے دی۔ صوئے آصل لاھور کا رہائشی بیس سالہ مبارک مسیح تین قبل اپنے دوستوں کے ساتھ مصطفی آباد نہر میں نہانے کے لئے آیا اور نہر کنارے تصویر بنواتے ھوئے نہر میں گر کر ڈوب گیا جس کی اطلاع ریسکیو 1122کی ڈی گئی،ریسکیو کی امدادی ٹیم ے تین دن کی انتھک محنت کے بعد مبارک مسیح کی ڈیڈ باڈی کو برآمد کرلیا اور ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی۔قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں بدفعلی کی دو مختلف وارداتوں میں دوبچوں کو جنسی تشدد کانشانہ بنا دیا گیا ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرے کی تلاش جاری مقامی پولیس نے دونوں مقدمات الگ الگ درج کرلیے۔چونیاں کوٹ جیلانی نور پور کا رہائشی 9 سالہ شہروز گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اوباش علی نامی نوجوان ورغلا کر قریبی حویلی میں لے گیااور حویلی میں بچے کے ساتھ ڈرا دھمکا کر بدفعلی کرتا رہا، بچہ شور مچاتا رہا سفاک درندے نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھا اور گلا بھی دباتا رہااور پھر وہاں سے فرار ہوگیا،بچے نے روتے ہوئے سارا ماجرا اپنے باپ کو بتادیا۔ایس ایچ او عابد محمود چھینہ نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو بروقت کارروائی کرکے گرفتار کرلیا،متاثرہ بچے اور اسکے والد نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کر دی،پولیس کے مطابق تفتیش میرٹ پر کی جائے گی متاثرہ ب…
: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور انڈیا کے ساتھ زراعت کا کاروبار نہیں کر سکتے اگر کوئی بھی چیز انڈیا سے امپورٹ کی گئی تو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے بلکہ احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری انجمن کاشتکاراں شہباز خان ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے انڈیا کے ساتھ زرعی تجارت کی بھرپور مذہمت کرتے ہیں پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس میں اللہ کے فضل و کرم سے ہر زرعی اجناس وافر مقدار موجود ہے ہمارے کسانوں کو یوریا 2400 کھاد اور ڈی اے پی 12000 کی مل رہی ہے جبکہ بجلی کا فی یونٹ ٹیوب ویل 18 روپے کا ہے جو چارج کیا جاتا ہے انڈیا میں پاکستانی کرنسی ریٹ کے حساب سے ڈی اے پی 4000 اور یوریا 900 روپے کی ہے پاکستان میں کھاد, بجلی، ڈیزل، مہنگے داموں ملنے کی وجہ سے فصلوں پر اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں چوہدری ک… قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے واڈنہ اسٹاپ پر شادی شدہ لڑکی کو گھر سے بھگانے والا سٹوڈینٹس کے ہتھے چڑھ گیا دھلائی کے بعد مقامی پولیس میں زیرتفتیش۔ساہیوال کے راہائشی علی عمران نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ تین کس نے لوٹ مار کے بعد پٹائی کی ہے اطلاع پاکر ایس ایچ او اور اے ایس آئی موقع پر پہنچے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ علی عمران ایک شادی شدہ لڑکی (ص)زوجہ ریا ض کو بھگا کر لایا تھا اور وڈانہ سٹاپ کے قریب نازیبا حرکات کررہاتھا جس پر دو سٹوڈینٹس نے ان سے پوش تاش کی اور اسی بناء پر لڑائی جھگڑا ہوا ہے سٹوڈینٹس نے علی عمران کے سر میں اینٹ دے ماری جس سے وہ زخمی ہوگیا۔پولیس میرٹ پر کاروائی کرے گی، پولیس تھانہ آلہ مصروف کاروائی ہے۔ قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں ڈکیتی،چوری،راہزنی اور جیب ترا شی کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو گن پوائینٹ پر شہریوں سے نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فون۔طلائی زیورات،مال مویشی و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔جمشیر خورد کے رہائشی امجد علی نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ گزشتہ رات چارکس نامعلوم مسلح گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائینٹ پر یرغما ل بنا کر گھر سے ایک تولہ طلائی زیورات،نقدی رقم اور ایک موٹر سائیکل لے کر موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔پولیس تھانہ کنگن پور کی حدود میں راستے میں ناکہ لگائے ڈاکوؤں کی شہر ی ندیم سے زبردستی نقدی سات ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیے مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی کردیا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر کنگن پور میں مقدمہ درج۔کوٹ رادھا کشن میں نامعلوم کالر نے اطلاع دی ہے کہ…